لاہور(ای پی آئی ) پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل کو معروف مارکیٹ ریسرچ کمپنی Omdiaکی جانب سے تین عالمی ٹاپ 1 رینکنگز سے نوازا گیا ہے، جن میں الٹرالارج ٹی وی، منی ایل ای ڈی ٹی وی، اور گوگل ٹی وی کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

اومڈیاOmdiaکے تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق، ٹی سی ایل 2024 میں 85 انچ یا اس سے بڑے ٹی وی کی عالمی شپمنٹس میں 22.1 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ٹاپ پر رہا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ٹی سی ایل نے منی ایل ای ڈی ٹی وی شپمنٹس میں بھی 28.8 فیصد شیئر کے ساتھ نمبر 1 پوزیشن حاصل کی، اور 2021 سے 2024 تک گوگل ٹی وی شپمنٹس میں بھی اپنی برتری کو برقرار رکھا۔

ٹی سی ایل کی شاندار کارکردگی ان حالیہ برسوں میں بڑے اسکرین اور منی ایل ای ڈی ٹی وی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے عین مطابق ہے۔ چونکہ لوگ زیادہ وقت گھروں میں گزار رہے ہیں، اس لیے زیادہ تر خاندان بہتر گھریلو تفریح کے لیے بڑی اسکرینز کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اومڈیا Omdia کی ریسرچ کے مطابق، 80 انچ یا اس سے بڑے ٹی وی کی عالمی شپمنٹس 2025 میں سال بہ سال 35 فیصد اضافہ دکھائیں گی، اور یہ ڈسپلے مارکیٹ کا 7 فیصد ہوں گی،جو 2030 تک 11 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اسی طرح، منی ایل ای ڈی ٹی وی کی شپمنٹس 2025 تک 9.3 ملین یونٹس تک پہنچنے کی پیش گوئی ہے، جو کہ پریمیم ڈسپلے ٹیکنالوجی کی مسلسل مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

صارفین کو مزید شاندار تجربہ فراہم کرنے کے لیے، ٹی سی ایل اپنے الٹرالارج ٹی وی پورٹ فولیو کو منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کے ساتھ وسعت دے رہا ہے۔ ٹی وی ٹیکنالوجی کے اس شعبے میں لیڈر برانڈ کی حیثیت سے، ٹی سی ایل نے 2019 میں دنیا کا پہلا منی ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کروایا اور اس کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن کا آغاز کیا۔ تب سے ٹی سی ایل مسلسل اپنی خودکار ٹیکنالوجیز اور الگوردمز کو بہتر بناتا چلا آیا ہے، جس کی بدولت منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ الٹراہائی پیک برائٹنیس، الٹراہائی کنٹراسٹ، الٹراہائی کلر گیومٹ اور الٹرالانگ سروس لائف جیسی خصوصیات کے ساتھ، ٹی سی ایل کا منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی پر مبنی ٹی وی گھریلو تفریح کے تجربے کو مزید شاندار بنادیتاہے۔

ڈائریکٹر مارکیٹنگ ٹی سی ایل مشرق وسطی اور افریقہ ماجد خان نیازی نے اس بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ،”ٹی سی ایل کو ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی جدید مصنوعات کے لیے ملنے والے اعزازات ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم صارفین تک عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور گھریلو تفریح فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ جیسے جیسے بڑی اور اسمارٹ اسکرینز کی مانگ بڑھ رہی ہے، ہم صارفین کو پہلے سے بہتر کوالٹی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔”

ٹیکنالوجی کے علاوہ، گوگل جیسے اہم شراکت داروں کے ساتھ ٹی سی ایل کے مضبوط تعلقات نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گوگل ٹی وی کی اسمارٹ صلاحیتوں کو اپنی جدید ڈسپلے ٹیکنالوجیز کے ساتھ یکجا کر کے، ٹی سی ایل دنیا بھر کے صارفین کو بہتر اور صحت مند طرزِ زندگی فراہم کر رہا ہے۔