1
ارسا نے سندھ کو زیادہ پانی دینے کے پنجاب حکومت کے دعوے کو مسترد کردیاارسا حکام نے ابتدائی جائزے میں سندھ کو زیادہ پانی دینے کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارسا ہمیشہ پانی کی منصفانہ تقسیم کرتا ہے، کسی کا حق لیا نہ کسی کو حق دیا۔ارسا ترجمان کے مطابق حکام نے پنجاب حکومت کی جانب سے بجھوائے گئے خط کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور ارسا خط کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔
2
راولپنڈی میں غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔راولپنڈی میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ میں ڈنڈا بردار ملزمان نے داخل ہوکر توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی تھی جس دوران خواتین، بچوں اور ریسٹورینٹ کے عملے کو ہراساں کیا تھا۔اس کے علاوہ مشتعل افراد نے ریسٹورینٹ کے عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور بیہودہ زبان استعمال کرتے رہے۔واقعے کے بعد تھانہ کینٹ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور 4 افراد کی شناخت کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
3
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں راکٹ حملے سے 7 مزدور زخمی ہوگئے۔کے پی پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے وزیرآباد میں ریسکیو 1122 کی زیر تعمیر عمارت پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 مزدور زخمی ہو ئے۔حملے سے عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔
4
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ،اس سلسلے میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کر لیا۔اس کے علاوہ مستقل چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے ججز کے ناموں پر غور کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کے ارکان سے 28 اپریل تک نامزدگیاں طلب کرلی ہیں۔
5
پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی کھانے سے3 مسیحی بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں پیش آیا۔ مسیحی بچوں نے مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی کھائی جس سے ان کی حالت غیر ہوئی ، اسپتال منتقل کرنے پر 3 بچے دم توڑ گئے جب کہ 5 متاثرہ بچوں کو بہتر علاج و معالجے کے لیے لاہور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او عاطف نذیر کی میڈیا سے بات چیت
6
امریکا نے اسرائیل کو 18 کروڑ ڈالر مالیت کے انجن فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی نے امریکا کے اسرائیل کو انجن فروخت کرنے کی تصدیق کر دی۔اسرائیلی افواج کو منتقل کرنے والی ہیوی وہیکلز کے انجن کی مزید ضرورت تھی۔ اسرائیل کو آرمڈ پرسنل کیریئرز کے لیے ہیوی وہیکل انجن فراہم کیے جائیں گے، یہ انجن اسرائیل کی سرحدی دفاع اور فوجی نقل و حرکت میں بہتری لائیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ
7
اسرائیل حماس جنگ بندی کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قاہرہ میں غزہ کے جنگ بندی معاہدے کی بحالی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہونے والے تازہ مذاکرات کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر اختتام کو پہنچ گئے۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو فلسطینی اور مصری ذرائع نے بتایا کہ حماس نے اپنا مؤقف برقرار رکھا ہے کہ کسی بھی معاہدے کا نتیجہ جنگ کے مکمل خاتمے پر نکلنا چاہیے۔


