1
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج: ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر،انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی۔ملزمان کی جانب سے وکیل سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار پیش ہوئے تھے۔دورانِ سماعت عامر محمود کیانی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، جج طاہر عباس سپرانے نے استفسار کیا کہ دو دفعہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہونے پر آپ پیش ہوگئے؟ آج میں آپ کو حوالات بھیجوں گا اس کے علاوہ کوئی حل نہیں۔عدالت نے پیش ہونے پر عامر محمود کیانی کی ایک لاکھ مچلکے کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی گئی جبکہ سابق ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی۔جج نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت میں ملزمان میں سے جو نہیں ہوگا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔
2
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو حل صرف مذاکرات ہیں، ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کیا ہے، عمران خان اور ہمیں ملک کی فکر ہے۔اس وقت پاکستان میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو ملک کو بہتر سمت میں لے جا سکے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہاں بھی کوئی برف پگھلی ہے؟ جس پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اللہ کرے کیونکہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 13 مئی تک توسیع کر دی۔
3
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیدی۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی میٹنگ تھی اس لئے وہ پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ تمام کیسز کی رپورٹ آچکی ہے یا نہیں، جس پر وکیل نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی صرف ایک انکوائری وزیر اعلیٰ کے خلاف چل رہی ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 66 مختلف مقدمات وزیر اعلیٰ کے خلاف درج ہیں، عدالت نے کہا کہ جتنا وقت آپ مانگ رہے ہیں وہ ہم نہیں دے سکتے، بعدازاں عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 40 روز تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
4
سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مائنزمنرلزبل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا۔عاطف خان بہت سینئرآدمی ہیں، تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے کسی کو نہیں نکالا جا رہا۔مائنزمنرلزبل پر بات کرنا فضول ہے چاہے 5 سال تک پڑا رہے، مائنز بل اس وقت تک پاس نہیں ہوگا جب تک بانی نہیں کہیں گے، صوبائی حکومت اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ بانی کی اجازت کے بغیر بل پاس نہیں ہوگا۔
5
گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی۔ایڈوائزری کے مطابق اپریل سے جولائی کے دوران پاکستان میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے، ڈی ایچ او نے ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ہیٹ سٹروک کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، ہیٹ سٹروک سے جسم کا درجہ حرارت 10 سے 15 منٹ میں 106 فارن ہائیٹ تک پہنچ جاتا ہے۔
6
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ بھی خالی ہو گیا۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان بھی نوٹس کی مدت مکمل کرنے پر الگ ہو گئے جبکہ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن بھی چند ہفتے قبل الگ ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویب سائٹ سے دونوں عہدے داروں کے ہٹا دیئے گئے ہیں، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے عاقب جاوید کا نام زیرِ غور ہے۔
7
آئی ایف سی وفد کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات، میکرو اکنامک اصلاحات کو سراہاوزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام بحال ہو چکا ہے، استحکام معیشت کی مضبوطی کی بنیاد فراہم کرتا ہے، آئی ایف سی کے وفد نے پاکستان میں سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد نے سرمایہ کاری اور نجکاری کے اقدامات کی حمایت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔


