1
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، وفد نے واضح کیاکہ پاکستان کےسیاسی معاملات سےان کا کوئی تعلق نہیں، مذاکرات کا مکمل حامی ہوں، ہر مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے۔ اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرتی ہے، امریکی کانگریس کے دورہ پاکستان پر بھی اپوزیشن نے سیاست کی، اپوزیشن نے ایوان میں کینال کے معاملے پر بات نہیں کی۔ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے، ماضی کی حکومت نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے تھے، ہر معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، مذاکرات کے لیے مکمل سنجیدہ کوشش کی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
2
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کرنے والوں میں کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن، پولیٹیکل آفیسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز شامل تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال، پاک امریکہ تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لئے موثر اقدامات پر اتفاق اور پنجاب میں سرمایہ کاری، معاشی ترقی کے لئے وسیع البنیاد اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا گیا، اس دوران پاک امریکہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
3
26 نومبر احتجاج کیس: عدالت کا بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم ,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے متعلقہ مقدمے میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج چودھری عامر ضیا نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں عدالت نے تفتیشی افسر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور مقدمے میں ملزمہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔
4
اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 2 درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کی اپنے بچوں سے بات کرانے اور ان کا میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دے دیا۔سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں درخواستیں منظور کر لی۔ اس کے علاوہ عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی۔
5
ضمنی الیکشن: عمر کوٹ میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان ,قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی جس پر 17 اپریل کو ضمنی انتخاب ہو گا۔
6
امریکا نے اسرائیل کو 18 کروڑ ڈالر کے فوجی انجن دینے کی منظوری دیدی .غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیلی افواج کی ضرورت کے مطابق کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی فوجی نقل و حرکت کو مزید مؤثر بنا سکیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان انجنز کو آرمڈ پرسنل کیریئرز میں استعمال کیا جائے گا جس سے سرحدی دفاع اور فوجی رسپانس کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔معاہدے میں صرف انجن ہی نہیں بلکہ سپیئر پارٹس، ٹیکنیکل سپورٹ اور لاجسٹک سروسز بھی شامل ہیں۔
7
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی فراڈ گروپ کے شواہد مل گئے .رپورٹ کے مطابق ارمغان نے اپنے ملازم افنان کے ذریعے لگژری گاڑیاں خریدیں، گاڑیوں کی مجموعی قیمت 15 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے، جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ارمغان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی عدالت میں رپورٹ پیش کردی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارمغان اور اس کے والد کامران قریشی نے فراڈ کیلئے کمپنی بنائی تھی،


