1
سندھ حکومت کا ارسا کو خط، ٹی پی لنک کینال بند کرنے کا مطالبہ,خط میں لکھا کہ سندھ کو 62 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ پنجاب کی کینالز میں 57 فیصد پانی کی قلت ہے ۔ ٹی پی لنک کینال کھولنے سے سندھ میں پانی کی مزید قلت ہوجائے گی۔قبل ازیں وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے پنجاب حکومت کی جانب سے ارسا کو لکھے گئے خط کو مسترد کردیا۔ کہا کہ سندھ پنجاب کی جانب سے ارسا کو لکھے خط کو مسترد کرتا ہے، سندھ کو 1991 کے آبی معاہدہ کے تحت حصے کا پانی دیا جائے۔
2
خیبرپختونخوا میں گلاف الرٹ جاری، سیلابی صورتحال کا خدشہ,پی ڈی ایم اے کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، چترال، دیر اپر، سوات اور کوہستان حساس قرار دیدیا گیا، حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے۔حکام کے مطابق کل سے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث جھیلوں کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلیے انتظامیہ کوفوری اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔
3
پاکستان سے مزید 5696 افغان باشندے اپنے وطن واپس چلے گئے.غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 5 ہزار 696 افغان باشندے وطن واپس پہنچے۔ حکومتِ پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔
4
ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بوگس پنشنرز کے نام نکلوانے کا انکشاف,اجلاس میں بتایا گیا کہ بوگس پنشنرز کے نام 667 ملین نکلوانے پر کے ڈی اے ڈائریکٹر فنانس کو معطل کیا گیا جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پنشن فنڈز میں گھپلوں کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کر دی ہیں۔سیکریٹری کے ڈی اے نے بتایا کہ ادارہ ہر ماہ 2 ارب سے زائد کا پنشن فنڈ جاری کرتا ہے اور متعلقہ بینک ہر 6 ماہ میں بائیو میٹرک تصدیق کرنے کے بعد متعلقہ فرد کی پنشن جاری رکھتا ہے۔ کے ڈی اے میں 500 بوگس پنشنرز ثابت ہوئے، جس کے بعد ان کی پنشن بند کر دی گئی۔