1
وہاڑی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب رہے۔ چھوٹا طیارہ وہاڑی کے علاقے رتہ ٹبہ کے قریب گر کر تباہ ہوا تاہم واقعے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس حکام کا بتانا ہےکہ دونوں پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعےطیار سے بحفاظت اتر گئے تھے۔
2
یو اے ای کا قانون سازی، عدالتی نظام اور انتظامی امور کو مصنوعی ذہانت سے مربوط کرنے کا فیصلہ,یو اے ای کی وفاقی کابینہ نے ’انٹیلی جینس آفس‘ کے قیام کی منظوری دے دی جو وفاقی و مقامی قوانین کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر اور تیز تر بنائے گا ۔ انٹیلی جینس آفس کا مقصد قانون سازی کے عمل میں تیزی لانا، قوانین کے اثرات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینا، تحقیق، مسودہ سازی اور قانون کے نفاذ کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔
3
بیورو آف امیگریشن نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔بیورو آف امیگریشن کے مطابق رواں سال پہلے 3 ماہ میں ایک لاکھ72ہزار 144پاکستانی ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے اور سب سےزیادہ 99 ہزار 139پاکستانی مزدوربیرون ملک گئے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 859 مستری، 38 ہزار 274 ڈرائیورز اور ایک ہزار 689 باورچی بیرون ملک گئے۔بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق 2130 الیکٹریشن اور 436 ٹیچرز نے بھی ملازمت کی غرض سے بیرون ممالک کا رخ کیا۔


