نوشہروفیروز(ای پی آئی)‌ کے سینئیر صحافی سندھ جرنلسٹ کونسل کے صوبائی صدر کاوش، کے ٹی این نیوز کے رپورٹر قاضی ذوالفقار پر قاتلانہ حملہ اور تھری میرواہ کے صحافی اے ڈی شر کے قتل اور قاتلوں کی گرفتاری۔ اور پڈعیدن کے صحافی منظور واسوانو کی چھینی گئی دو موٹر سائیکلوں کی عدم ریکوری کیخلاف نیشنل پریس کلب پڈعیدن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

صحافی آزاد ابراہیم راجپر۔ محمد منورشہزاد۔ سینئیر صحافی محمد شکیل آرائیں۔ وقار ابراہیم راجپر۔ غلام حیدر آکاش.افتخار احمد سیال۔ الطاف حسین عاصی۔ عبدالوحید آرائیں۔ڈاکٹر مجیب الرحمان۔ ساجد حسین راجپوت۔ عارف راجپوت غفار راجپر ۔ منظور واسوانو۔ عباس گل۔ منصور حیدر آکاش۔ ممتاز راجپر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کے بعد ریلی نکالی گئی .

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں نے کہاکہ قاضی ذوالفقار پر قاتلانہ حملہ کے ملزمان کو فی الفور گرفتار نا کیاگیاتو احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کا قتل عام صحافیوں پر حملے تشدد روز کا معمول بن چکا ہے صحافی خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاہےکہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے