1
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں بھی مدد کی۔ آج شعبہ زراعت کیلئے ایک انتہائی اہم دن ہے، پاکستان کے زرعی گریجویٹس آج اعلیٰ تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں، پاکستانی طلبہ کو شکالر شپ فراہم کرنے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔ اپنے دورہ چین میں زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا، زرعی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے بے حد متاثر کیا، یونیورسٹی کے دورے پر ہی فیصلہ کیا کہ ہم اپنے زرعی گریجویٹس کو تربیت کیلئے چین بھجوائیں گے۔زرعی سکالر شپ پروگرام کے تحت 300 طلباء کو چین بھیجنے کے پہلے مرحلے کی تقریب سے خطاب, پاکستانی طلبہ بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے، ہمارے طلبہ قومی کی امیدیں ہیں، چین سے تربیت حاصل کرنے والے طلبہ پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، پاکستان چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے تجربات سے استفادہ کرے گا، سکالر شپ پروگرام کیلئے زرعی گریجویٹس کا میرٹ پر انتخاب کیا گیا ہے، تجربے کے ساتھ نوجوانوں کی توانائیاں کسی بھی شعبے کی ترقی کیلئے اہم ہیں۔
2
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی .لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی شرکت کی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی موجود تھیں۔تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھی، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ماحولیاتی تحفظ فورس کے ویجیلینس سکواڈ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سلامی پیش کی گئی۔
3
حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے پٹرولیم لیوی بڑھا دی۔حکومت نے پٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 8 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا، پٹرول پر لیوی کی شرح 78 روپے 2 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔اسی طرح ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 7 روپے ایک پیسہ اضافہ کر دیا گیا، ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 77 روپے ایک پیسہ فی لٹر کر دی گئی۔
4
آئندہ بجٹ 26-2025 میں سالانہ 6 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز سامنے آگئی ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صرف نیچے والے سلیبز کو تبدیل کیا جائے گا، بجٹ میں زیادہ تنخواہ دار طبقے کیلئے فی الحال کوئی ریلیف کی تجویز نہیں۔حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ پروپوزل کو ڈسکس کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کیلئے 3 تجاویز تیار کی گئیں، ماہانہ 50 ہزار روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تیار کی گئیں تجاویز میں پہلے سلیب میں ماہانہ 50 ہزار سے زائد تنخواہ والوں کیلئے سالانہ آمدن کی شرح بڑھائی جائے گی، انکم ٹیکس ریٹرن فائل مسودہ آسان اور سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی۔
5
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہےکہ میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، پتہ ہے، روزہ کب کھولنا ہے، روزہ کھولنے کا وقت ہوتا ہے، وقت آنے پر کھولوں گا۔سیاست میں وقت کا انتخاب بہت ضروری ہوتا ہے، سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے وقت آنے پر کھولوں گا۔ یہ روزہ طویل نہیں ہوسکتا، میں 17 بار وزیر رہا ہوں ،پتہ ہے روزہ کب کھولنا ہے، پاکستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
6
پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کے والد انتقال کر گئے .ان کے والد کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بدھ 16 اپریل 2025 کو چارسدہ میں ادا کی جائے گی جس میں عزیز و اقارب، سیاسی شخصیات، دوست احباب اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
7
سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں حلقہ این اے 213 میں کل 17 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔انتخابی مہم گزشتہ رات 12 بجے ختم ہو گئی جبکہ انتخابی سامان کی ترسیل آج سے شروع ہو گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی امیدوار لال چند مالہی میں سخت مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 498 ہے جن میں سے 269 کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ضمنی الیکشن کے موقع پر 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے
8
پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے ہے۔ پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت میں جی ڈی اے، مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی (ف)، تمام مذہبی جماعتیں اور قوم پرست جماعتیں اکٹھی ہوگئی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو شکست دینا تمام جماعتوں کے اتحاد کا خواب ہے، انشاء اللہ، پاکستان پیپلز پارٹی اللہ کے فضل و کرم سے کامیاب ہوگی۔
9
پانی کی تقسیم کے تنازع پر پنجاب کے بعد سندھ نے بھی ارسا کو خط لکھ دیا۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے ارسا کو احتجاجا خط لکھا، خط میں ٹی پی لنک کینال کھولنے پر ارسا سے شدید احتجاج کیا، ٹی پی لنک کینال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔جام خان شورو نے خط میں مؤقف اختیار کیا سندھ کو 62 فیصد ،پنجاب کی کینالز کو 54 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے، ٹی پی لنک کینال کھولنے سے سندھ میں پانی کی مزید قلت بڑھ جائے گی، ٹی پی لنک کینال کھولنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
10
اختر مینگل دھرنا ختم کرکے مذاکرات کریں: خالد مگسی کا مطالبہ ,وفاقی وزیر خالد مگسی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کو مجبور نہ کریں، سیاسی جماعتوں کو سوچنا چاہئے، ہماری اپیل ہے بلوچستان کی صورتحال کو سمجھیں۔بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کریں، ریاست کا احترام سب پر لازم ہے، ریاست کو اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے ایکشن لینا پڑتا ہے۔
11
جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔
12
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے باعث لین دین میں شفافیت آ رہی ہے، ڈیجیٹل ادائیگی کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔مصنوعی ذہانت ایک ابھرتی ہوئی فیلڈ ہے، مصنوعی ذہانت نے انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر نمایاں اثرات مرتب کئے، ہمیں مصنوعی ذہانت کے علم سے بہتر انداز میں روشناس ہونا ہے، ڈیجیٹائزیشن کے باعث عوامی قیادت کا مفہوم بھی تبدیل ہو کر رہ گیا۔ ہم پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومی کی جانب لے کر جا رہے ہیں، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، اداروں میں بہتر تعاون کیلئے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔لیڈرز۔ان۔ اسلام آباد بزنس سمٹ 2025 سے خطاب
13
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ میں ایف آئی اے نے ملزم ارمغان کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔ملزم ارمغان نے عدالت میں دوران حراست تشدد کا الزام لگا دیا، ملزم مکمل طور پر صحتمند ہے، تفتیشی افسر نے ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے پرائیویٹ والٹ کے پاسورڈ اور ڈیجیٹل شواہد ریکور کرنے ہیں، اب تک کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے۔وکیل صفائی نے کہا کہ ارمغان کی میڈیکل رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں، رپورٹ کو چیلنج کریں گے، عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 اپریل تک توسیع کردی۔
14
گھریلو رنجش پر سنگدل باپ نے فائرنگ کرکے 2 بیٹوں کو قتل کر دیا .پولیس کے مطابق سنگدل باپ نے فائرنگ کر کے 2 بیٹوں کو قتل کر دیا، فائرنگ سے بیوی اور بہو زخمی ہوگئی۔لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
15
سنگا پور کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، 3 مئی کو عام انتخابات کا اعلان ,عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے صدر نے وزیر اعظم کے مشورے پر پارلیمنٹ کو تحلیل کیا، کاغذاتِ نامزدگی 23 اپریل تک جمع کرائے جاسکیں گے، جس کے بعد نو روزہ انتخابی مہم چلے گی اور 2 مئی کو کسی انتخابی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ 3 مئی کو ووٹرز بغیر کسی مداخلت کے فیصلہ کر سکیں۔
16
خیبرپختونخواحکومت نے آئندہ بجٹ کی تیاری پر کام شروع کر دیا . جس کے ضمن نے محکمہ خزانہ کے تمام سیکشنز کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔بجٹ کی تیاری کا واضح ایکشن پلان دنیا نیوز کو موصول ہو گیا جس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ بجٹ جون میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، 28 اپریل تک سپلیمنٹری بجٹ کی تیاری کو ممکن بنایا جائے گا۔دستاویزات کے مطابق 30 اپریل کو بجٹ میں جاری اخراجات کا جائزہ لیا جائے گا، ڈویلپمنٹ اور جاری بجٹ کا مجوزہ تخمینہ فائنل کرنے کے لئے بھی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے، 23 مئی تک بجٹ کی تمام دستاویزات کو حتمی شکل دی جائے گی۔


