1
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار ہیں۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو پیٹرولیم لیوی بڑھا کر ایڈجسٹ کردیا گیا۔ پیٹرول پر لیوی 8 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔پیٹرول پرلیوی 70 روپے سے بڑھا کر 78روپے 72 پیسے کردی گئی ہے۔ڈیزل پر لیوی 7 روپےایک پیسےفی لیٹربڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل پرلیوی 70 روپے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسےفی لیٹرکر دی گئی ہے۔پیٹرولیم لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا۔
2
اڈیالہ جیل کا انٹرنیٹ خراب ہونے کی وجہ سے ضمانت کے 6 کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک پر پیشی ممکن نہ ہوسکی۔ منگل کو عمران خان کی 6 اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔عمران خان کے خلاف 6 اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا گیا اور ویڈیو لنک کے ذریعے بھی پیشی ممکن نہ ہو سکی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے حکم دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیش کیا جائے۔جیل حکام نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد سے معذرت کرلی۔جیل حکام کے جواب کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔
3
بانی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آنے والے سینئر پارٹی رہنماؤں پر پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے تنقید پر ناراضی کا اظہار کیا۔ اس صورتحال سے آگاہ ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے توسط سے اپنے تحفظات سلمان اکرم راجہ کو پہنچائے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے یہ سلمان اکرم راجہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ ’’سیاسی جماعتوں کو اسکول کلاس روُم کی طرح نہیں چلایا جا سکتا۔‘‘ عمران خان نے الزام تراشی کا کھیل کھیلنے کی بجائے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عمران خان کی بہن علیہ خان اور فیملی کے دیگر افراد کو عمران خان سے ملنے سے روک دیا لیکن 5 وکلاء یعنی پارٹی چیئرمین بیریسٹر گوہر اور سینیٹر علی ظفر سمیت 5 افراد کو ملاقات کی اجازت دی گئی۔
4
سندھ کابینہ نے فرسٹ ایئرکراچی کے طلبا کو گریس مارک دینے کی منظوری دیدی.ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گریس مارکس 20فیصد کیمسٹری، فزکس اورریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کابینہ نے کیڈٹ کالج پٹارو، نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ، لاہوتی میلےکےانعقاد اور کڈنی سینٹرکراچی سمیت مختلف منصوبوں کےلیے گرانٹ کی منظوری بھی دی ہے۔
5
کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد,کراچی میں ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹرکیب رکشوں پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر 144 سی آر پی سی کے تحت یہ اقدام کیا گیا ہے جب کہ پابندی 15 اپریل سے 14 جون تک ہوگی جس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 188 پی پی سی کے تحت ایکشن ہوگا۔کمشنرکراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہراہ فیصل اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ہر قسم کے رکشوں پر پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ عبداللہ شاہ غازی، اسٹيڈيم روڈ اور دیگر علاقوں میں بھی رکشے بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ٹریفک پولیس کو شکایات درج کرانے اور کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے، تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کردی گئی ہے، پابندی کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔
6
امریکی وفد سے ملاقات کا معاملہ، چیئرمین پی ٹی آئی کا ترجمان قومی اسمبلی کے بیان پر ردعمل,پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہہ رہے ہیں کہ اسپیکر آفس سے کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، اسپیکر نے کسی ایونٹ کی دعوت نہیں دی۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات کو اسپیکر قومی اسمبلی نےامریکی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا جس میں بیرسٹرگوہر اور عامر ڈوگر کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق دونوں معزز ارکان نے دعوت قبول کی اور شرکت بھی کنفرم کی لیکن ملاقات اور عشائیہ میں شرکت نہیں کی، دعوت نہ دینے کی بات حقائق کے برعکس ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے امریکی ارکانِ کانگریس نے بانی پی ٹی آئی کا ذکر تک نہیں کیا، وہ اسے پاکستان کی اندرونی سیاست گردانتے ہیں۔
7
کراچی: ناخلف بیٹے نے سابق سکیورٹی گارڈ کو پیسے دیکر باپ کو قتل کرادیا زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی 51-c میں 18 فروری 2025 کو سید محمد متین خان نامی شخص کو گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ 2 ماہ قبل ملزم کا اپنے باپ سے پھر جھگڑا ہوا جس پر اس کے باپ نے اسے بے عزت کیا تو ملزم نے سیال خان سے باپ کو قتل کرنے کی بات کی اور 3 لاکھ روپے میں معاملہ طے کیا۔پولیس کے مطابق سسرال والوں نے اس کے والد کو سمجھایا تو وہ واپس گھر آگیا اور کلفٹن میں ملازمت کرنے لگا جہاں اس کی ملاقات سیال خان نامی سکیورٹی گارڈ سے ہوئی جو بنوں کا رہائشی اور پیشہ ور ملزم تھا، سیال خان نے بعد ازاں نوکری چھوڑ دی تاہم ملزم دانش اس سے رابطے میں رہا اور اس کے ساتھ مل کر وارداتیں بھی کرنے لگا۔
8
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ، سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی.ایس آئی ایف سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ایس آئی ایف سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔
9
تھانا آبپارہ کی حدود سے لاپتہ ہونے والے شہری حمزہ کی لاش مل گئی۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق تھانا آبپارہ کی حدود سے لاپتہ ہونے والے شہری حمزہ کی لاش مانسہرہ سے برآمد ہوگئی ہے۔ایس پی سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ سابق ایس پی عارف شاہ اور حمزہ کے درمیان لین دین کا تنازع چل رہا تھا اس لیے عارف شاہ کو حمزہ کے اغوا کے شبے میں گرفتارکیا گیا ہے۔ ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق لاش کو پوسٹمارٹم کےلیے مانسہرہ سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا