1
عمران خان کا طبی معائنہ ذاتی معالج سے کروانے کا حکم,اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی دو درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوعدالتی احکامات پرمکمل عملدرآمد کرنے کا حکم دیدیا۔سینئر اسپیشل جج سینڑل نے تحریری فیصلے میں کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے بچوں سے واٹس ایپ پر بات اور ذاتی معالج سے چیک اپ کیلئے درخواست دی تھی ۔ عدالت 10 جنوری اور 28 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروانے کا حکم دے چکی ۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالتی احکامات پرمن وعن عملدرآمد کریں ۔ بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ ڈاکٹرعاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان اورڈاکٹر ثمینہ نیازی سے کروایا جائے۔ جیل میں تعینات ڈاکٹرز کی زیر نگرانی تینوں ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کریں گے ۔
2
ریئل اسٹیٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ, یہ ڈیوٹی جولائی 2023 میں متعارف کرائی گئی تھی اور کسی بھی پلاٹ کی پہلی بار فروخت پر 3 فیصد وصول کی جاتی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر حکام نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے۔ابتدائی طور پر فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو کی گئی تھی۔ اب ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت نے دونوں کیٹیگریز پر سے یہ ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں ایف بی آر نے سمری ارسال کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کے لیے جلد قانون سازی کی جائے گی۔ وزیر خزانہ سمری کی منظوری دے چکے ہیں اور اسے جلد ہی وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ حکومت نے سالانہ 1 کروڑ روپے سے زائد آمدنی پر عائد 10 فیصد سرچارج بھی نئے مالی سال سے ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
3
بجلی صارفین کو 51ارب 49 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف دینے کی تیاری, صارفین کو 51 ارب 49 کروڑ روپے کا ریلیف دینے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرائی۔ نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی 29 اپریل کو سماعت کرے گی۔صارفین کو کیپسٹی پیمنٹس میں کمی کی مد میں47ارب 12 کروڑ روپےکا ریلیف دیا جائے گا، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات میں کمی کا 2 ارب 4 کروڑ روپے کا فائدہ بھی صارفین کو ملے گا۔ریلیف میں مین یوز آف سسٹم چارجز اور مارکیٹنگ فیس کے ایک ارب 80 کروڑ روپے بھی شامل ہیں جبکہ ریکوری آف فکسڈ کاسٹ کی مد میں صارفین کو 17کروڑ روپے کا فائدہ ملے گا۔
4
سندھ حکومت نے ضمنی الیکشن کے باعث 17 اپریل کو ضلع عمر کوٹ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی جس پر 17 اپریل کو ضمنی انتخاب ہو گا۔