مری(ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف مری کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ ہر مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں نہ کوئی طاقت جھکا سکتی ہے، نہ کوئی سازش ہرا سکتی ہے۔ عمران خان ہماری آواز ہیں اور ہم ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

تحصیل مری کی یونین کونسل نمبل کے گاؤں اسگراں میں راجہ اسرار کی قیادت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوامی ایم این اے NA-51 میجر (ریٹائرڈ) لطاسب ستی (مہمانِ خصوصی) اور سابقہ صدر تحصیل مری سہیل عرفان عباسی (مہمانِ خصوصی) نے خصوصی شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض تنویر عباسی نے احسن انداز میں سرانجام دیے۔

ان کے ہمراہ ڈاکٹر اسحاق، انفارمیشن سیکرٹری سہیل عباسی، خالد محمود عباسی، شہباز عباسی، بابر عباسی، کامران عباسی، حبیب الرحمن عباسی، نیئر عباسی، حارث عباسی، ارشد محمود عباسی، خالد عباسی، حارث ایڈوکیٹ، شفقت صاحب، چودھری واجد، محسن عباسی اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے واضح پیغام دیا کہ ہم ہر مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں نہ کوئی طاقت جھکا سکتی ہے، نہ کوئی سازش ہرا سکتی ہے۔ عمران خان ہماری آواز ہیں اور ہم ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔