لاہور(ای پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ کے رابطہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی سے متعلق پالیسی دیدی۔
ذرائع کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن کے15 ارکان قومی اسمبلی نے ٹکٹ کی یقین دہانی پروزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے تحریک انصاف سے رابطے کرلئے،عمران خان نے پارٹی قیادت کو رابطے کرنے والے ارکان قومی سے متعلق پالیسی دیدی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہاکہ صرف ان کو ٹکٹ کی حامی بھری جائے جنہیں ہم ایڈجسٹ کر سکتے ہیں ،جن لیگی ارکان کوایڈجسٹ نہیں کر سکتے ان سے وعدہ نہ کیا جائے ۔
مسلم لیگ ن کے رابطہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد15 کے قریب ہے ، رہنماوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ ارکان اعتماد کے ووٹ میں غیر حاضر ہوں گے یا ہماری ہدایت کے مطابق چلیں گے ۔


