1
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکیل کی استدعا مسترد کردی۔9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافکس اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے، جسمانی ریمانڈ صرف دو ٹیسٹ کے لیے درکار ہے، بانی پی ٹی آئی نے تعاون نہیں کیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں ایسی بات نہ کریں، ذوالفقار نقوی نے کہا کہ میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ میرے موکل پر 300 سے زائد کیسز ہیں، غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینے کیلئے سپریم کورٹ خصوصی ہدایات جاری کرے، سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات ہوں تو میری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے ہو جائے گی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بغیر حکمنامے کے ملاقات کریں، عدالت نے سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی سے ملاقات کر کے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا اور کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔
2
سیاست میں وقت کا انتخاب بہت ضروری ہوتا ہے، سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے وقت آنے پر کھولوں گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ یہ روزہ طویل نہیں ہوسکتا، میں 17 بار وزیر رہا ہوں ،پتہ ہے روزہ کب کھولنا ہے، پاکستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔ قبل ازیں سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی بریت درخواست مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، وکیل ذوالفقار نقوی نے کہا کہ شیخ رشید نے بریت درخواست مسترد کرنے کیخلاف اپیل کی ہے، شیخ رشید کی اپیل پر دلائل کی تاریخ رکھ لیں۔شیخ رشید کے وکیل سردار رازق نے کہا کہ میرے موکل کیخلاف کوئی ریفرنس نہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا کہہ دیتے ہیں جبکہ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ٹرائل میں عدم شواہد پر بریت کی دلیل لے سکتے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ درست قرار دیا تو آپکے موکل کا حق متاثر ہو سکتا ہے، آپ اپنے موکل کو بتادیں کہ وہ سوچ لیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔
3
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے مؤثر حکمت عملی ضروری ہے۔منشیات کی سمگلنگ اور اس کے استعمال کو روکنے کیلئے تعاون کو مزید مستحکم کرنے، انٹیلی جنس کے تبادلے اور مؤثر حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ کانفرنس اینٹی نارکوٹکس فورس کی میزبانی میں منشیات سے پاک دنیا کے مشترکہ وژن کے تحت منعقد ہو رہی ہے، حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسدادِ منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے تیار ہے۔ آج ہم صرف اپنی ریاستوں کے نمائندے نہیں بلکہ عالمی محاذ پر صفِ اول کے سپاہی بن کر منشیات کے خلاف یہاں اکٹھے ہیں، خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔پاک، خلیج انسداد منشیات کانفرنس سے خطاب
4
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے معاملے پر آئی جی، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔سندھ ہائی کورٹ میں 5 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہری مرتضیٰ گلشن اقبال سے 11 اپریل سے لاپتہ ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے مزید بتایا کہ شہری اکرم سکیم 33 سے 12 اپریل سے لاپتہ ہے جس پر عدالت نے آئی جی، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
5
امریکا سے تجارتی جنگ، چین کا ایئرلائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم ,میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے ایئر لائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم دے دیا، چین نے ایئر لائن کمپنیوں کو امریکی کمپنیوں سے آلات اور سپیئر پارٹس بھی نہ خریدنے کا حکم دے دیا۔
6
آئندہ بجٹ 26-2025 میں سالانہ 6 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز سامنے آگئی ۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں صرف نیچے والے سلیبز کو تبدیل کیا جائے گا، بجٹ میں زیادہ تنخواہ دار طبقے کیلئے فی الحال کوئی ریلیف کی تجویز نہیں۔حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ پروپوزل کو ڈسکس کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کیلئے 3 تجاویز تیار کی گئیں، ماہانہ 50 ہزار روپے سے زائد تنخواہ وصول کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔


