1
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں میں جو بغاوت کو ہوا دیتا ہے وہ ملک کا دشمن ہے۔ آرمی چیف نے دو قومی نظریے اور پاکستان کی کہانی نئی نسل کو بتانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ کہا آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم کو روشن کرتی ہے۔ برین ڈرین کا بیانیہ بنانے والے جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے۔ میں چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی فخر کیساتھ کریں۔اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب
2
اختر مینگل کا 3 ہفتے سے مستونگ میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان,مستونگ میں میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ احتجاج جاری رہے گا۔ایک واقعہ جس سے پورا بلوچستان متاثر ہوا، حکومت کی جانب سے تمام راستے بند کرنا، کیا عوامی حکومت ہے؟ ہمارے پاس وفود آئے، بے بسی کا اظہار کیا،28 مارچ کو لکپاس بند کیا، دونوں اطراف سے لوگوں کو روکا۔ تمام اداروں نے راستوں رکاوٹیں کھڑی کی۔تمام معتبرین کا شکریہ ہمارے ساتھ دھرنا میں شرکت اور تعاون کیا، عوام کی جم غفیر نے دھرنے میں شرکت کی۔ حکومت ہمیں احتجاج کیلئے اجازت نہیں دینگے ہمارا احتجاج دوسری شکل میں ہوگا۔
3
حد کی پابندی ختم، حکومت کو پیٹرولیم لیوی مرضی سے بڑھانے کے اختیارات مل گئے.جس سے حکومت کو پیٹرولیم لیوی مرضی سے بڑھانے کے اختیارات مل گئے۔صدارتی آرڈیننس کے مطابق ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی کی حد کی پابند تھی تاہم ففتھ شیڈول ختم ہونے سے حکومت پر لیوی کی حد کی پابندی ختم ہوگئی۔ ففتھ شیڈول ختم ہونےسےحکومت لیوی کی کوئی بھی قیمت عائد کرسکتی ہے۔صدارتی آرڈیننس کے مطابق ففتھ شیڈول کے تحت حکومت پیٹرولیم لیوی 70 روپے فی لٹر تک لینے کی پابند تھی تاہم اب حکومت کو پیٹرولیم لیوی مرضی سے بڑھانے کے اختیارات مل گئے۔


