1
بی این پی کا لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنےکا اعلان,سربراہ پی این پی اختر مینگل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر دھرنے کی جگہ اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی۔کوئٹہ میں 18 اپریل کو بی این پی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
2
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کمیٹی رکن ثنا اللہ مستی خیل کے گھر سے بجلی کے میٹر اتارے جانے کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے تک کمیٹی اجلاس نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ممبر پی اے سی ثنء اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کل چیئرمین واپڈا سے سوال کیا کہ 4 ارب کا پراجیکٹ 36 ارب میں کیوں ہوا؟ میں نے ان سے تقرری کے بارے بھی سوال پوچھا تھا، سوال کرنےکی پاداش میں رات گئے میرےگھر، رشتہ داروں کے گھروں سے بجلی کے میٹر اتار لیے گئے۔ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا تھا اگر پی اے سی میں سوال کرنے پر انتقامی کاروائیاں ہوں گی تو کمیٹی اپنا کام کیسے کرے گی؟پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ارکان نے معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوءے معاملے کو اسپیکر قومی اسمبلی کے نوٹس میں لا کر سخت ترین ایکشن کا مطالبہ کیا۔
3
امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئی ٹرمپ انتظامیہ نے اتنے کم عرصےمیں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے کہ یقین نہیں آتا۔ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے، یہ متوسط طبقے اور ملازمت پیشہ افراد کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے امیر دوست اور امیر ہوجائیں، صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کررہے ہیں۔کٹوتیوں سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے پر جوبائیڈن نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان ہوگا۔شکاگو میں کانفرنس سےخطاب