لاہور(ای پی آئی)الیکشن کمیشن نے تونسہ کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے ۔

تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ مردم شماری جاری ہونے پر نیا ضلع یا تحصیل نہیں بن سکتی ۔

یاد رہے کہ مردم شماری اور تونسہ ضلع بنانے کے نوٹیفکیشن 18 دسمبر کو ہوئے تھے۔ جبکہ اس سے قبل گذشتہ روز میانوالی کو ڈویژن بنانے کی منظوری دینے پر بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا ۔