1
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہداء کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس ہے۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازات آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور قوم کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے ہیں، تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات دیئے گئے، شہدا کے اہلخانہ نے بعد از مرگ دیئے جانے والے اعزازات وصول کیے۔
2
9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں 9 مئی مقدمات کے سلسلے میں ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کے دوران وکیل لطیف کھوسہ نے 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل ہو؟چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ فاضل کونسل ایسا مت کہیں، قانون انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی روزانہ سماعت کا کہتا ہے۔وکیل نے کہا کہ عدالت کے 4 ماہ کے حکم سے ٹرائل اپ سیٹ ہو گا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل متعلقہ ہائیکورٹ اور انتظامی جج کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ ٹرائل کی مانیٹرنگ نہیں کرے گی۔وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ 9 مئی کے 500 مقدمات اور 24 ہزار ملزمان مفرور ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائےگا۔
3
ایران میں قتل کئے جانے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں .خصوصی طیارے کے ذریعے لاشوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پہنچایا گیا، میتیں ورثا کےحوالے کر دی گئیں، ایران میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دانش، دلشاد، جعفر، ناصر، نعیم، محمد خالد اور محمد جمشید شامل ہیں۔جاں بحق 5 افراد کا تعلق بہاولپور کےعلاقے خانقاہ شریف، 2 کا احمدپور شرقیہ اور ایک فرد کا تعلق مسافر خانہ سے ہے، احمد پورشرقیہ کے 2 مقتولین کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، پاکستانیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔
4
ہم 28مئی والے ہیں اور یہ گیدڑ 9مئی والے ہیں، انہوں نے اپنے ملک اور فوج پر حملہ کیا۔مسلم لیگ ن یوتھ کوآرڈینیٹرزکے ڈویژنل،ضلعی اورتحصیل کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب میں پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ انہوں نے اپنی سیاست کی خاطر ملک کے دفاعی ادروں اور شہداء کی یادگاروں پر حملہ کیا۔انہوں نے جب نقصان پہنچایا، اپنے ہی ملک کو پہنچایا، نوشہرہ کی ایک سیٹ کی جیت سب سے بھاری تھی، جب پی ٹی آئی کی حکومت عروج پر تھی تو مسلم لیگ ن نے نوشہرہ سے سیٹ نکالی،ہم نوازشریف اورشہبازشریف کے کارکن ہیں۔ میں کہتا تھا یہ بہت روئیں گے اور بھاگیں گے، جہاں تعمیر وترقی کا نشان نظر آئے گا وہاں نوازشریف کی مہر ملے گی، ہم 28 مئی یوم تکبیر والے ہیں، نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو شکست دی، جبکہ یہ 9 مئی والے ہیں۔
5
بیرسٹر سیف کا وفاقی وزیر پٹرولیم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ ,وفاقی وزیر پٹرولیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی پرویز ملک نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرجھوٹےاورمن گھڑت الزامات لگائے ہیں، علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق کسی کاغذ پر دستخط نہیں کئے ہیں، مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق وفاق کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا۔وفاقی وزیر اپنے بیان کا ثبوت دیں، ورنہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر جھوٹے الزامات لگانے پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
6
حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔حکام الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو کہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔پیپلزپارٹی کی صباء تالپر اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار لال چند مالہی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے، پی ٹی آئی، جی ڈی اے، جے یو آئی اور جماعت اسلامی سمیت 18 امیدوار میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 8 ہزار 997 ہے، حلقے میں کل پولنگ سٹیشنز کی تعداد 498 ہے، 269 پولنگ سٹیشنز کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات کئے گئے ہیں۔
7
غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف تاجر برادری کی جانب سے آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف لاہور کی ہال روڈ مارکیٹ، انار کلی بازار، اردو بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ اور اندرون شہر کی مارکیٹیں بند رہیں گی جبکہ بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ انتظامیہ نے مارکیٹیں معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
8
وزیر اعظم سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد کی ملاقات ,وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا، کنگ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا، پاکستان اور برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں لارڈ واجد خان کی کوششوں کو سراہا۔
9
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15 سال بعد بحال ہو گیا۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کی دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے۔پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔مشاورتی اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔
10
پراسیکیوٹر جنرل کی پارلیمنٹرینز یورپی یونین کو انسانی حقوق کے قانون پر عملدرآمد کی یقین دہانی , پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے یورپی یونین کے پارلیمنٹرینز کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ جی ایس پی پلس کے تحت انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق کی گئی قانونی سازی پر عمل درآمد ہوگا۔یورپی یونین کے ممبرز پارلیمنٹ کے 8 رکنی وفد نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے یورپی یونین کے ممبرز پارلیمنٹرینز کے وفد کا استقبال کیا جبکہ ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل ارشد فاروقی بھی ہمراہ تھے۔یورپی یونین کے ممبرز پارلیمنٹرینز نے پراسکیوشن کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، یورپی یونین ممبرز پارلیمنٹرینز کے وفد نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کے اقدامات کو سراہا۔
11
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور مائنز اینڈ منرلز بل پر سائن کر چکے ہیں۔وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بل پر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے اتفاق ہوا ہے،علی امین گنڈا پور، مریم نواز، مراد علی شاہ، سرفراز بگٹی نے دستخط کئے۔بلوچستان کے اندر آگ لگی ہے، کیا ہم صوبے کو جلنے دیں؟ ہم نے بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنا ہے، حکومت نے وسائل کا رخ بلوچستان کی طرف کیا ہے، حکومت نے ایک مشکل فیصلہ لیا، وزیراعلیٰ بلوچستان اور خالد مگسی نے وفاق کے فیصلے کو سراہا۔
12
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں آج آرام کا دن ہے جبکہ ایک دن کے آرام کے بعد جمعہ کو کراچی میں کنگز اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ایونٹ میں بدھ کے میچ سے قبل کھیلے گئے چھ میچوں میں ہدف کے حصول کے تعاقب میں دوسری اننگز کھیلنے والی چار ٹیموں کراچی کو لاہور، پشاور کو اسلام آباد، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور اور پشاور زلمی کو کوئٹہ کے خلاف ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔دوسری اننگز میں ٹارگٹ حاصل کرنے میں کراچی کو ملتان اور اسلام آباد کو لاہور قلندر کے خلاف کامیابی ملی ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم اگلے معرکے کیلئے کراچی سے ملتان پہنچ گئی، لاہور قلندرز کی ٹیم اپنا اگلا میچ 22 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔
13
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہےکہ حکومت ملک میں کاروبارکرنے کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، سرمایہ کاروں کو مراعات اورسہولتیں دی جارہی ہیں۔ بزنس فورم دوطرفہ تجارت اورروابط کے فروغ کے عزم کا عکاس ہے، پاکستان اورہنگری کے درمیان خوشگوارسفارتی تعلقات قائم ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔بزنس فورم جیسی سرگرمیاں دوطرفہ تجارت کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی، کاروباری برادری میں روابط سےتجارتی شراکت داری کی راہ ہموارہوگی،پاکستان، ہنگری بزنس فورم سے خطاب
14
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 013 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔


