1
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت 13 سال بعد بحال,پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان مذاکرات کا ڈھاکا میں آغاز ہوگیا، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری وفود کی قیادت کررہے ہیں۔پاکستان کی خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔ بنگلادیش کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ جاشم الدین کررہے ہیں۔بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتِ حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔
2
یورپی یونین نے 7 ممالک کو ’’محفوظ‘‘ قرار دیتے ہوئے ایک ابتدائی فہرست جاری کی ہے، جس کا مقصد ان ممالک کے شہریوں کی پناہ گزین درخواستوں کو ناقابل جواز تصور کر کے جلد نمٹانا اور انہیں واپس بھیجنے کا عمل تیز کرنا ہے۔فہرست میں کوسوو، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر، بھارت، مراکش اور تیونس شامل ہیں۔ یہ اقدام یورپی پارلیمان اور رکن ممالک کی منظوری کے بعد ہی نافذ العمل ہو گا۔
3
سینیٹرتاج حیدرکے انتقال پر سینیٹ کی سیٹ پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری,الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 اپریل 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا۔ 18 اور 19 اپریل کو کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق 20 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ 22 اپریل کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 24 اپریل کاغذات نامزدگی بحال یا مسترد ہونے کیخلاف اپیل جمع کرانے کا آخری دن ہوگا۔چھبیس اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 28 اپریل تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے، چھ مئی 2025 کو سینیٹ کی خالی نشست کیلئے سندھ اسمبلی میں صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بلا تعطل پولنگ ہوگی۔
4
این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔حلقے میں مجموعی طور پر 18امیدوار مد مقابل ہیں، ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالھی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، حلقہ میں پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 498 ہے، جس میں سے 269 کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
5
وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی حکومت کو ہائبرڈ ماڈل قرار دے دیا.پاکستان میں ہائبرڈ ماڈل ہے۔ ملک آگے لے جانے کے لیے سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ سب کی پارٹنرشپ ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نام نہاد ہائبرڈ تھی۔بولے بانی پی ٹی آئی جس دلدل میں چھوڑ کر گئے آج پاکستان کی افواج اور حکومت ملکر ملک کیلئے کام کررہی ہے ۔ شکر ہے منافقوں کے ٹولے سے جان چھوٹی ۔شکر ہے منافقوں کے ٹولے سے جان چھوٹی، پی ٹی آئی حکومت کا جو حال ہوا سب نے دیکھا، بانی پی ٹی آئی قوم سے معافی مانگے، بانی آج ترلے کررہا ہے، پھرچوری چکاری کیلئے ڈیل چاہتاہے۔بانی پی ٹی آئی معافی مانگے بھی تو اقتداراس کے حوالے نہیں ہوگا، اس نے ریاست کے خلاف جرائم کیے، بانی کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنا پڑے گی۔لندن میں میڈیا سے گفتگو


