1
حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ , اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو فوری ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔ملکی معیشت کی بہتری اور غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے، اصلاحات کو مربوط اور اداروں کی سطح پر کر رہے ہیں تاکہ تبدیلی پائیدار اور دیر پا ہو، پاکستان کی ترقی کیلئے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے ان تمام اقدامات کے نفاذ اور نگرانی کیلئے فی الفور ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی، انہوں نے متعلقہ حکام کو ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔
2
سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ عدلیہ میں مسائل ہیں، انہیں حل کرنے کے لیے وکلاء اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔سندھ ہائی کورٹ میں سہولتوں کے فقدان اور سکیورٹی کے مسائل سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے چیف سیکرٹری اور دیگر فریقین کو فوکل پرسن مقرر کرنے کا حکم دے دیا جبکہ سندھ حکومت اور دیگر فریقین سے 22 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس میں کہا کہ عدلیہ میں مسائل ہیں، انہیں حل کرنے کے لیے وکلاء اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر آنا ہو گا، وکلاء کے بغیر ہم کچھ نہیں کر سکتے، وہ ہمارے بغیر نہیں چل سکتے، ہمیں مسائل کے حل کے لیے ایک پیج پر ہونا چاہیے۔
3
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے آپ لوگ خان کا ساتھ دیں، آگے بڑھیں، متحد ہوجائیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے، فیصلہ سازوں کو لیڈر نہیں غلام چاہئیں، ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا۔ میں آپ لوگوں سے نہایت اہم بات کرنے لگا ہوں، مدینہ کی ریاست کیا تھی مدینہ کی ریاست انصاف پر مبنی تھی، آج ہمارے ملک میں ایسا کچھ نہیں نظر آتا، ہمارے بڑوں نے بہت کچھ کیا۔ اس ملک میں زبردستی لوگوں کو اٹھا کر حکومتیں بنانی شروع کر دی گئیں، انہوں نے مارشل لاء لگا دیئے، پاکستان کی تاریخ گواہ ہے پہلے بھٹو کو پھانسی دی، اب بھٹو کو ایوارڈ دیا گیا، اسطرح اپنے لوگوں کو لانے کے لیے بہت کچھ کیا۔آج پاکستان قرض میں ڈوب گیا، اب پاکستان خود محتار ہی نہیں رہا، ہم غلام بن گئے ہیں، کیبنٹ، ہمارے لیڈر سب غلام بن گئے ہیں، پاکستان میں جموریت ہے لیکن دھاندلی کی گئی، تم لوگوں کو سلیکٹیو لوگ نہیں چاہیے۔لاہور ہائی کورٹ بار کے جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب
4
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو رہنماؤں کی فہرست بھجوا دی، فہرست میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔علامہ راجہ ناصر عباس، احمد خان بچھر اور زرتاج گل کا نام بھی فہرست میں شامل ہے جبکہ ان کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔
5
لاہور قلندرز کی ٹیم اگلے معرکے کیلئے ملتان پہنچ گئی .لاہور قلندرز کی ٹیم اپنا اگلا میچ 22 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔کراچی سے ملتان روانگی سے قبل قلندرز کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ وہ اب بھی خود کو مکمل فٹ محسوس نہیں کر رہے، انجری کے بعد واپس آنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
6
کانگو میں کشتی ڈوبنے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے، 100 کو بچالیا گیا جبکہ 200 مسافر لاپتہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی کو ہولناک حادثہ کانگو کے شمال مغربی علاقے میں پیش آیا، جہاں آتشزدگی کے بعد کشتی ڈوب گئی، جس میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق کشتی میں ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور کشتی الٹ گئی۔


