1
پیپلزپارٹی کی کینالز منصوبہ برقرار رکھنے پر حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی , کینالز کا مسئلہ صرف سندھ نہیں پورے ملک کیلئے انتہائی اہم ہے، وزیراعظم وہی فیصلہ کریں گے جو سب کیلئے بہتر ہوگا۔ کینالز کا معاملہ ہماری ریڈ لائن ہے، مطالبہ کرتا ہوں کینالز پراجیکٹ کو ختم کیا جائے۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی میڈیا سے گفتگو
2
6 کینالز کیخلاف پیپلزپارٹی آج حیدر آباد میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی .حیدرآباد میں پاور شو کی تیاریاں جاری ہیں، جلسہ گاہ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں، سٹیج تیار کر لیا گیا، پنڈال میں 70 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔
3
وفاقی حکومت نے کینالوں کے منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا تو پیپلزپارٹی ن لیگ کی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دے گی۔حیدرآباد میں کینالوں کے منصوبے کے خلاف جدوجہد کا میدان سج رہا ہے، متنازعہ کینال منصوبے کے خلاف حیدرآباد کے بعد میرپورخاص، سکھر، شہید بینظیرآباد اور پھر کراچی میں احتجاجی جلسے ہونگے۔ پیپلزپارٹی پر سندھ کارڈ استعمال کرنے کا الزام لگانے والے ماضی میں کالاباغ ڈیم اور گریٹر تھل کینال کے حامی رہے ہیں، پیپلز پارٹی پر تنقید ایسی ہے جیسے بھینس گائے کو کہے کے دنب کالی، سندھ کے احتجاج اور دباؤ پر کینالوں کا منصوبہ وفاقی حکومت ابھی تک آئینی فورمز سے منظور نہیں کراسکی ہے۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی حیدرآباد ہٹڑی بائی پاس پر جلسے گاہ میں میڈیا سے گفتگو
4
خیبر پختونخوا میں انسانی حقوق کیلئے ورکنگ گروپ قائم، چیف سیکرٹری سربراہ مقرر ,چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا انسانی حقوق ورکنگ گروپ کے سربراہ ہوں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر سیکرٹریز ورکنگ گروپ کا حصہ ہوں گے۔قانون، پارلیمانی امور اور نسانی حقوق کے محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ورکنگ گروپ انسانی حقوق کے تحفظ، فروغ اور نفاذ کو یقینی بنائے گا۔اس کے علاوہ ورکنگ گروپ انسانی حقوق کے عہد ناموں پر عملدرآمد یقینی بنائے گا، ایکشن پلان برائے انسانی حقوق پر بروقت اقدامات کو فروغ دینا بھی ورکنگ گروپ کی ذمہ داری ہو گی۔
5
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن کا حکم نامہ جاری ,حکم نامے کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے جوابدہ کو 23 اپریل 2024 کو نوٹس جاری کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پہلی بار گزشتہ سال 30 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر ہوا۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی اب تک 12 سماعتیں ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے 8 مواقعوں پر مختلف گراؤنڈز پر کیس کا التوا مانگا گیا اور پی ٹی آئی کو انصاف کے مفاد کے تحت التوا دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں یہ بھی بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے خود لاہور ہائیکورٹ سے رابطہ کیا اور حکم نامہ حاصل کیا، لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کو ایک سال ہوچکا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے کمیشن کے آگے کارروائی پر حکم امتناع نہیں دیا۔حکم نامے میں مزید بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت جاری رکھے گا، الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ درخواست کے نمٹائے جانے کے بعد جاری کرے گا۔
6
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ، گھیرائو جلائو مقدمہ میں زرتاج گل اور عمر ایوب کو 10 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔اے ٹی سی عدالت نے 9 مئی مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔عمر ایوب کے وکیل نے پیش ہوکر کہا کہ عمر ایوب بیماری کی وجہ سےعدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، جس پرعدالت نے انکی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے سماعت 10 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو دوبارہ طلب کر لیا۔
7
آڈیو لیکس کیس: علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر ,ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی بھی موخر ہو گئی، فرد جرم آئندہ کسی سماعت پر عائد کی جائے گی، علی امین گنڈا پور اور دیگرملزمان کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کی گئی ہے۔
8
آئندہ مالی سال کیلئے 11.2 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی ہدف رکھنے پر اتفاق ,ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی سائز کا تخمینہ لگا کر ایف بی آر کا ہدف مقرر کیا جائے گا، آئی ایم ایف کیساتھ آئندہ مالی سال کیلئے 11.2 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی پر اتفاق ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 10.6 فیصد ٹیکس تناسب بلحاظ جی ڈی پی کا ہدف حاصل کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کیلئے اعشاریہ 5 فیصد سے زائد کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، 26-2025 کیلئے جی ڈی پی سائز کا تخمینہ لگا کر ایف بی آر کیلئے ہدف مقرر کیا جائے گا۔ رواں مالی سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب تقریباً 10.8 فیصد تک پہنچ چکا ہے، قرض پروگرام میں رہتے ہوئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 13 فیصد تک بڑھایا جائے گا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب بڑھانے کیلئے سالانہ بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔
9
پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے جڑی ہے، مسلم لیگ ن کا منشور ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا پورا پورا معاوضہ ملے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لئے خصوصی پیکج کے اعلان کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ساڑھے 5 لاکھ کاشت کاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری انتہائی خوش آئند قدم ہے، آبیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ ریلیف ہے۔ کسانوں کو چار ماہ مفت سٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کے اقدام سے گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے میں آسانی ہوگی۔
10
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل سامنے آگیا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی منسوخ کر دی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ہے اور اسرائیل کے مجوزہ حملے سے روک دیا۔تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبارکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہیں کہوں گا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کر دیا۔ مجھے ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی کارروائی کے لیے جلدی نہیں ہے کیونکہ میرا خیال ہے کہ ایران کے پاس ایک عظیم ملک بننے کا موقع ہے۔
11
کراچی : گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 3 افراد جھلس گئے .ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا کلفٹن کےعلاقے تین تلوار میں گلف ٹاور کے قریب ایک گھر میں ہوا،جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 20 سالہ کلثوم، 20 سالہ سدرہ اور50 سالہ فیاض شامل ہیں۔دھماکے میں جھلس کر زخمی ہونےوالوں کو سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔
12
پی ایس ایل 10: آج کراچی اور کوئٹہ میں جوڑ پڑے گا .دونوں ٹیموں کے درمیان رات 8 بجے کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں کوئٹہ کی کمان سعود شکیل کے ہاتھوں میں ہے جبکہ کراچی کو ڈیوڈ وارنر لیڈ کر رہے ہیں۔ ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ تین فتوحات کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض پر ہے، لاہور قلندرز کے تین میچز میں چار پوائنٹس اور ٹیبل پر دوسرا نمبر ہے۔ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکیں اس لیے پوائنٹس ٹیبل پر پیچھے ہیں۔
13
کراچی اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن ضیا میں فائرنگ کرکے پیپلزپارٹی کے یو سی چیئرمین کو قتل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت عامر بھٹو کے نام سے ہوئی، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے واقعہ ٹارگٹ کلنگ قرار دیدیا، عامر بھٹو ہمارے فعال کارکن اور ورکر تھے، حملہ آور ان کے دفتر آئے اور بات چیت کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا۔حکومت میں رہتے ہوئے ہمارے لئے یہ واقعات باعث تشویش ہیں، پولیس کی تفتیش پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتےمیڈیا سے گفتگو
14
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز آج بھی مثبت زون میں ہوا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 479 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
15
کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17 روپے تک فی کلو کمی کر دی گئی۔کمشنرکراچی نے ڈیڑھ ماہ بعد آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیل میں اڑھائی نمبرآٹا کی قیمت 17روپے کمی سے66 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، ریٹیل میں اڑھائی نمبرآٹے کی نئی قیمت 70 روپے فی کلو ہوگئی۔
16
یمن میں تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں 38 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ راس عیسیٰ کی تیل بردار بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔حوثی وزارت صحت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ امریکی جارحیت میں راس عیسیٰ بندرگاہ پر کام کرنے والے 38 ملازمین ہلاک اور 102 زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی افواج نے حوثیوں کی ایندھن فراہمی منقطع کرنے کیلئے حملہ کیا، یہ حملے حوثیوں کی ایندھن کی فراہمی اور مالی وسائل کو ختم کرنے کیلئے کیے گئے۔ اس کارروائی کا مقصد حوثیوں کو اقتصادی طور پر نشانہ بنانا ہے نہ کہ یمن کے عوام کو نقصان پہنچانا۔امریکی سینٹرل کمانڈ


