1
قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کےلئے شرائط سخت کرنے کا فیصلہ،وزارت نجکاری کے ذرائع کے مطابق نجکاری میں اب مالی لحاظ سے زیادہ مضبوط کمپنیاں ہی کوالیفائی کر سکیں گی۔ پی آئی اے میں دلچپسی رکھنے والی کمپنی کا 3 سال کا ریونیو دیکھا جائے گا۔پچھلی بار متعلقہ کمپنی کا سالانہ ریونیو 200 ارب روپے ہونے کی شرط عائد کی گئی تھی ۔ قومی ایئرلائن کی نجکاری کیلئے درخواستیں آئندہ بدھ یا جمعرات کو طلب کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اس بار پی آئی اے کی نجکاری میں زیادہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کاامکان ہے۔ نجکاری کے عمل میں پی آئی اے ملازمین کو تحفظ دی جائےگا۔
2
جنوبی وزیرستان اپر کے عوام کے لیے ایک تاریخی فیصلہ۔ ضلعی ہیڈکوارٹرز کو ٹانک سے لدھا منتقل کر دیا گیا۔ مقامی افراد کو درپیش دیرینہ مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔جنوبی وزیرستان (اپر) کے عوام کو بالآخر ایک بڑی سہولت مل گئی۔ ضلعی دفاتر کو ٹانک سے منتقل کرکے لدھا میں نیا ہیڈکوارٹر قائم کر دیا گیا۔اس سے قبل شہریوں کو کسی بھی سرکاری کام کے لیے طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا۔ضلعی ہیڈکوارٹرز کی منتقلی کے بعد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد نئے ضلعی ہیڈکوارٹر لدھا سے عوامی خدمات کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ تمام محکمے اب لدھا سے ہی مؤثر انداز میں کام کریں گے اور عوام کو فوری سہولیات میسر آئیں گی۔
3
جہاں سگریٹ نوشی کینسر، پھیپھڑوں اور دل کی بیماریاں پھیلاتی ہے وہیں خون پسینے کی کمائی کے ضیاع کا باعث بھی بنتی ہے، پاکستانی شہری سال بھر میں 81 ارب سگریٹ پی جاتے ہیں۔تمباکو نوشی مضر صحت ہے لیکن ٹیکس کی کلیکشن میں اس کا بہت بڑا حصہ ہے، پاکستانی شہری ہر سال 81 ارب سگریٹ پی جاتے ہیں، 35 ارب سگریٹس قانونی طور پر فروخت ہوتے ہیں جبکہ بقیہ 46 ارب سگریٹس میں سے7 فیصد اسمگل ہوتے ہیں۔کسٹمز حکام کے مطابق 40 ارب سگریٹس خیبر پختوانخوا کے علاتے مردان اور آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں بن رہے جن پر 300 ارب روپے کی ڈیوٹی چوری ہوتی ہے۔ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے کچھ لوگ بھی سگریٹ ڈیوٹی چوری میں ملوث ہیں۔
4
لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر یونیفارم کی تضحیک کرنے پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر سمیت کانسٹیبل کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ پولیس کانسٹیبل گرفتار جبکہ ملزم کاشف کے لیے چھاپے جاری ہیں۔پولیس نے کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ تھانہ قلعہ گجرسنگھ جبکہ کانسٹیبل خرم شہزاد کے خلاف سبزہ زار میں درج کیا گیا۔ مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگرسنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سوشل میڈیا پرپولیس وردی کا تمسخر اڑایا ۔ کاشف ضمیر نے شادی کی تقریب میں پولیس اہلکارکو نوٹوں سے بھری تھال تھمائی اور نوٹ نچھاورکرتا رہا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے اس فعل سے محکمہ پولیس کی عزت اور وقار مجروح ہوا۔
5
آذان علی خان نے آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی.ٹورنامنٹ 13 سے 17 اپریل تک میلبرن اسپورٹس اینڈ ایکواٹک سینٹر میں منعقد ہوا،جس میں11ممالک سے 64 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ آذان علی خان نےفائنل میں آسٹریلیا کے کھلاڑی کو شکست دیاپنی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آذان علی خان نے کہا کہ پاکستانی بچے کسی سے کم نہیں،انہیں تھوڑی رہنمائی اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔
6
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کرنے والوں کے لئے بڑا اعلان کردیا۔پاکستان سے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 2025 میں صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2025 کے کوٹہ کے ساتھ خدمات اور فراہم کردہ سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔
7
عالمی بینک نے پاکستان کا ٹیکس نظام غیر منصفانہ قرار دے دیا ورلڈ بینک کے لیڈ کنٹری اکنامسٹ ٹوبیاس ہاک نے کہا کہ زرعی آمدن پر صوبائی سطح پر ٹیکس ایک مثبت قدم ہے۔ اب جائیداد کے شعبے کو بھی درست طریقے سے رجسٹر کرکے ٹیکس نیٹ میں لایا جانا چاہیے۔اسلام آباد میں پائیڈ کے زیراہتمام کانفرنس کے دوران پینل مباحثے میں اظہار خیال