1
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 5 لاکھ ہتھیار گم ہوئے، گم ہونے والے امریکی ہتھیار بیچ دیے گئے یا دہشت گرد گروپوں کو اسمگل کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی گیا، یو این رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ تنظیموں کو افغانستان میں امریکی ہتھیاروں تک رسائی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کو بتایا کہ فوجی ساز و سامان میں سے کم از کم نصف کا حساب نہیں دے سکتے۔
2
سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے کیس کے ساتھ کلب کردیا.سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عمرسرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کا کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کےکیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے اور عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے۔اس دوران عمر سرفراز کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی،اس پر پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے عمرسرفراز چیمہ کا ایک دن بھی جسمانی ریمانڈ نہیں دیا، عمر سرفراز سے پستول برآمد کرنی ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔
3
فیصل آباد: پیٹرول پمپ پر تیل سے بھرے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، 3 گاڑیاں جل گئیں.ریسکیو ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینکر پیٹرول کی سپلائی کے لیے پہنچا جس دوران شارٹ سرکٹ سے گاڑی کی وائرنگ میں آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹینکر میں بھڑکتی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے آئل ٹینکر اور قریب کھڑی 2 کوسٹر بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
4
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن کا حکم نامہ جاری,حکم نامے کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے جوابدہ کو 23 اپریل2024 کو نوٹس جاری کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس پہلی بار گزشتہ سال30 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر ہوا۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی اب تک 12 سماعتیں ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے 8 مواقعوں پر مختلف گراؤنڈز پر کیس کا التوا مانگا گیا اور پی ٹی آئی کو انصاف کے مفاد کے تحت التوا دیا گیا۔حکم نامے میں مزید بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹراپارٹی کیس کی سماعت جاری رکھے گا، الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ درخواست کے نمٹائے جانے کے بعد جاری کرےگا۔حکم نامے کے مطابق تمام فریقین اگلی سماعت پر اپنے دلائل مکمل کریں، کیس پرحتمی دلائل اور جوابی دلائل 22 اپریل کو ہوں گے۔
5
عمر کوٹ: قومی اسمبلی کے حلقہ 213 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئیں جبکہ آزاد امیدوار لال چند مالھی دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز جمعرات کی صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔حلقے میں مجموعی طور پر 18امیدوار مد مقابل تھے، ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالھی میں سخت مقابلہ متوقع تھا۔عمرکوٹ کے این اے 213 پر ضمنی انتخابات میں تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کی صبا تالپور ایک لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار لال چند 81 ہزار 160 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔آزاد امیدوارلال چند نے نتائج مستردکردیے اور ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹائروں کو آگ لگاکر سڑک بلاک کر دی اور آج ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
6
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے، تحریک انصاف کا سکندر بننے کے لیے پارٹی میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔ حکومت اور آرمی چیف دو جسم اور ایک جان کی طرح کام کر رہے ہیں۔شہباز شریف وہ کام نہیں کر رہے جو ان کے بھائی یا عمران خان نے کیا، اب پی ٹی آئی ن لیگی حکومت کی ضامن ہے ، متحدہ کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنےگی۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت


