حیدرآباد( ای پیآئی) دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے معاملے پر خواجہ سراء بھی میدان میں آگئے
دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے کے خلاف خواجہ سراؤں نے بھی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ۔ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف خواجہ سراء 19 اپریل کو اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالیں گے
خواجہ سراؤں کی پریس کلب پر چھ کینالز کے خلاف پریس کانفرنس میں گفتگو کرتےہوئے مریم شیخ ۔ ثناء خان ۔ زنیرا خان و دیگر نے کہاکہ دریا کی روانی سندھ کے لوگوں کی طرح ہماری بھی زندگی و موت کا مسئلہ ہے ۔ خواجہ سراء بھی دریائے سندھ سے بے حد لگاؤ رکھتے ہیں ۔ ۔ اس احتجاجی ریلی میں ہم سندھ کے ہر فرد کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں ۔