لندن(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشعیب شاہین نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹائوٹ ہے۔

انھوں نے سابق وفاقی وزیر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹائوٹ ہے جبکہ فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ ایک سوال کے جواب میں شعیب شاہین نے کہا کہ میرے خلاف قتل، ڈکیتی اور دہشتگردی کی 20 ایف آئی آر درج ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی شعیب شاہین اور فواد چوہدری ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا چکے ہیں جبکہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔