پڈعیدن( ای پی آئی ) دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے خلاف سندھ بھر کی طرح پڈعیدن میں بھی مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی قوم پرست جماعتوں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں اور شہریوں وتاجروں نے ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے کاروبار بند رکھے
دوسری جانب قوم پرست جماعتوں وسیاسی سماجی تنظیموں کیجانب سے پڈعیدن میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت رفیق راجپر۔ جسقم رہنما عبدالحق پل۔ سارنگ بڑدی۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے عطاءاللہ راجپر نے کی ۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہاکہ سندھو دریا پر متنازعہ کینالز کسی صورت برداشت نہیں کرینگے. انہوں نے کہاکہ سندھ پہلے ہی پانی کی بوند بوند کو ترس رہاہے دریا اور کینالوں میں ریت اُڑ رہی ہے سندھ بھر میں زمینیں اور فصلیں سوکھ رہی ہیں اب تو مویشیوں کے پینے کا پانی بھی نہیں ہے اگر یہ کینال بنائے گئے تو سندھ میں قحط سالی ہوجائے گی اور سندھ کے لوگ فاقہ کشی کا شکار ہوجائیں گے
انہوں نے آخر میں کہاکہ وفاق اپنا قبلہ درست کریے بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا