خیرپور(ای پی آئی ) دریائے سندھ سے متنازعہ کینالز نکالنے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں نے خیرپور میں ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر ٹریک بند کردیا۔

ٹریک پر دھرنے کے باعث اپ اور ڈائون کی مختلف ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ پشاور سے کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس کو خیرپور میں مظاہرین نے روک دیا جس کے باعث ٹرین میں سوار مسافروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا

ببرلو بائی پاس پر تیسرے روز بھی دھرنا جاری ہے جس کے باعث قومی شاہراہ پربھی ہزاروں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں خیرپور میں شٹرڈاؤن بھی ہے جس کے باعث بازار، پیٹرول پمپس سمیت مکمل بند ہیں