1
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔رپورٹ کے مطابق عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوئی، بس میں سوار پاکستان سے تعلق رکھنے والی 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، متعدد عمرہ زائرین زخمی بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق خواتین اور مردوں کا تعلق پاکستان کے ضلع بہاولنگر سے ہے، جاں بحق خواتین میں سے 2 خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے ہے اور تیسری خاتون کا تعلق بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد سے ہے۔جاں بحق مردوں میں ایک بزرگ کا تعلق نواحی گاؤں 39 تھری آر سے ہے اور دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جارہا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔
2
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیاحکام کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر کی 2015 میں غیر قانونی طور پرتقرری کی گئی۔حکام کے مطابق مجموعی طور پر پنجاب ریونیو کے گریڈ 17 اور 18 کے 49 افسران کومستقل کیا گیا، ملازمین عرصہ درازسے کانٹریکٹ پر کام کر رہے تھے۔
3
سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، عالمی سطح پر سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 388 ڈالر تک پہنچ گئی۔معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر کم ہونے سے سونا مہنگا ہورہا ہے، ڈالر کی قدر اپریل 2022ء کے بعد کم ترین سطح پر آچکی ہے۔
4
ملک بھر میں بھر میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ مہم کے دوران ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق آج سے شروع ہونے والی قومی مہم 27 اپریل تک جاری رہے گی اور اس دوران ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ویکسین کی ہر اضافی خوراک بچوں کا مدافعتی نظام مزید مضبوط بناتی ہے۔
5
سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے الزامات پر پی سی بی کا مؤقف ،ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی کے واجبات کی عدم ادائیگی کے الزامات میں حقیقت نہیں، سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بغیر نوٹس دیے اپنا عہدہ چھوڑ گئے تھے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق معاہدے میں فریقین کے 4 ماہ کے نوٹس کی شق موجود ہے، جیسن گلیسپی نے نوٹس نہیں دیا، واجبات اُن کی طرف نکلتے ہیں، واجبات کے لیے جیسن گلیسپی کے ایجنٹ نے بھی بورڈ سے رابطہ کیا تھا، ایجنٹ کو بھی بورڈ نے آگاہ کیا تھا کہ جیسن گلیسپی پہلے واجبات کلیئر کریں، پھر باقی حساب بھی کلیئر کرلیں گے۔ میں ابھی بھی اس کام کا معاوضہ ملنےکا منتظر ہوں جو میں نے کیا ہے، یہ تھوڑا مایوس کن ضرور ہے، امید ہےکہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔
6
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کی حکومت کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی پیشکش، ہم آپکو دعوت دیتے ہیں، آؤ ہم سے مکالمہ کرو اور اگر مکالمہ نہیں کرتے تو پھر ہم تیار ہیں اور ہم جدوجہد کریں گے۔ پاکستان کی عوام کو کوئی ریوڑ نہیں ، آ پکو ہماری آواز کو سننا ہوگا۔اسلام آباد میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب، 8 جولائی کو صدر ہاؤس میں گرین انیشی ایٹو کا اجلاس ہوتا ہے جس میں ارسا ایکٹ پانی ناپنے کے طریقہ کار میں ترامیم کا ذکر ہوتا ہے اور اس پر دستخط صدر مملکت آصف زرداری کے ہیں۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے پارلیمانی کمیٹیاں چھوڑ کر حزب اختلاف کا اپنا متوازی ایوان سجانے کی تجویز دی۔سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی ملک کو أگے بڑھانے کا واحد راستہ آئین کی حکمرانی قرار دیا۔
7
انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔


