تھر(ای پی آئی ) صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر میں بیماری کے باعث 100 سے زائد مور ہلاک ہوگئے ہیں۔
تازہ رپورٹس کے مطابق بیماری کے باعث تحصیل مٹھی ننگرپارکر ڈیپلو اور اسلامکوٹ میں سینکڑوں مور ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد مور بیمار بھی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ننگرپار کر اور اسلام کوٹ کے دیہات میں مرنے والے موروں کی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں ۔
ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف کے مطابقروری سے موروں کے مرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں وائلڈ لائف ٹیم پولٹری ٹیم کے ساتھ فیلڈ میں ہے ، ڈپٹی کنزرویٹر اسلامکوٹ ننگرپارکر ڈیپلو سے شکایات ملی ہیں ،ہماری ٹیموں نے 60 دیہات میں جا کر ویکسینیشن کی ہے ،
انھوں نے کہا کہ موروں میں مرغیوں کا فضلہ کھانے سے بیماری ہو جاتی ہے 28 بیمار مور ہماری ٹیم کو ملے ہیں جن کا علاج جاری ہے ، کلائمیٹ چینج اور پانی کی قلت کے باعث بھی مور بیمار ہوتے ہیں ، گرمیوں کی شروعات میں مور پانی کے لیئے پریشان ہو جاتے ہیں ، ہم دیہات میں لوگوں کو موروں کے لیے ادویات فراہم کر رہے ہیں،
ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں
https://twitter.com/ExactPressIntl/status/1914246245243060389
یاد رہے کہ تھرپارکرمیں ہر سال گرمیوں میں ایسی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے لیکن حکومت یا متعلقہ محکموںکی جانب سے کسی قسم ے پیشگی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے جس کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں نایاب پرندے ہلاک ہوتے ہیں..