1
میانوالی: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خارجی دہشت گرد ہلاک،پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے خوارج دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر میانوالی پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میانوالی کے علاقے مکڑوال میں 10 سے زائد خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
2
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کر گئے۔ ویٹیکن سٹی نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں اور اپنے 12 سالہ پوپ کے دور میں مختلف بیماریوں کا شکار رہے۔پوپ فرانسس طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہوئے تھے، اتوار کو انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
3
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور جولائی 2024ء سے مارچ 2025ء کے دوران برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کے ساتھ 13.613 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔اس نمایاں کارکردگی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل انڈسٹری اور نجی شعبے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
4
سینیٹ کی خالی نشست کیلئے 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال،اس نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے، وقار مہدی کے ہمراہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔سینیٹ کی اس سیٹ پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، چاروں امیدواروں کے کاغذات کی آج جانچ پڑتال کی جائے گی، یہ نشست پیپلز پارٹی کے تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
5
پنجاب میں فضائی آلودگی کا سبب بننے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ڈرون سرویلنس کا آغاز کر دیا گیا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے پاکستان کی پہلی ایریئل سرویلنس کمپنی قائم کر دی، ہاک آئی پروجیکٹ کے تحت ادارہ ماحولیات اب ڈرونز سرویلنس کرے گا۔جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز کے ساتھ فیلڈ میں کام شروع کر دیا گیا ہے، ایریئل سرویلنس کمپنی ماحول دشمن انڈسٹری اور دیگر عناصر کی رپورٹ تیار کرے گی، فیلڈ سٹاف کے کام کو بھی کراس چیک کیا جائے گا، تمام انڈسٹری اور بھٹوں کی ای میپنگ شروع کی جا چکی ہے۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ
6
پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گاپی ایس ایل سیزن 10 میں آج کا میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا، کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کے ہاتھ میں ہے۔
7
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 587 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔


