1
احتجاج کے باعث کاٹھور سپرہائی وے ٹریفک کیلئے بند، ملک بھر کو سامان کی ترسیل رک گئی۔ کراچی میں کاٹھور سپر ہائی وے احتجاج کے باعث بند ہے جس کی وجہ سے سپر ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ گاڑیاں 4 دن سے پھنسے رہنے کے سبب آج سے ترسیل رک گئی ہے اور کراچی سےملک بھرکے لیے مال کی ترسیل مکمل طورپربند ہے۔ رہنما گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن فضل جدون
2
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اماراتی نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید کی ملاقات،یو اے ای کےنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید کی دفتر خارجہ آمد ہوئی جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔اس کے ساتھ ہی خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر تعاون اور یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے لیے تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوئےیادداشت فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پائی ہے۔
3
خوراک کیلئے ترستی فلسطینی خاتون بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے پر مجبور،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 61 سالہ کنان اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گھر ہونے کے بعد خان یونس کے ایک خیمے میں اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں ۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران فلسطینی خاتون نے خیمے میں آگ پر پکتے سرخ گوشت کو دیکھتے افسردگی سے بتایا کہ ’بچے کچھوے کھانے سے خوفزدہ تھے لیکن ہم نے انہیں بتایا کہ اس کا ذائقہ مچھلی کی طرح لذیذ ہے، اس کے باوجود کچھ بچوں نے کھانا کھالیا لیکن کچھ نے کچھوے کھانے سے انکار کردیا‘۔
4
جان سینا ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے۔مگر اس سے پہلے انہوں ڈبلیو ڈبلیو ای کا ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے جو اب تک کوئی اور ریسلر نہیں حاصل کرسکا۔انہوں نے ریسل مینیا 41 کے دوسری رات کے مین ایونٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کوڈی روڈز کو شکست دی اور ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے۔
5
چین کی امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدےکرنیوالے ممالک کو وارننگ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت تجارت نے امریکا کے ساتھ وسیع تر اقتصادی معاہدے کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکا کے ساتھ اقتصادی و تجارتی اختلافات حل کرنے والے تمام فریقین کا احترام کرتا ہے۔کسی فریق نے چین کے نام پر معاہدےکیے تو اس کی مخالفت کریں گے۔چینی وزارت تجارت نے جوابی اقدام سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنےکے قابل اور پرعزم ہے۔


