1
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ترقی و منصوبہ ی گوادر میں بلڈرز کو مراعات دینے کی سفارش،کمیٹی کو بتایا گیا کہ خصوصی اقتصادی زونز سی پیک روٹ کے ساتھ منسلک نہیں جبکہ ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے مقابلے میں زیادہ پورٹ چارجز، مینجمنٹ اور سیکیورٹی کے مسائل گوادر بندرگاہ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔کمیٹی ارکان نے خصوصی اقتصادی زونز فعال نہ ہونے اور گوادر بندرگاہ سے پورا تجارتی فائدہ نہ اٹھانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ چیئرپرسن قرۃ العین مری نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کو ترقی دینے کیلئے بلڈرز اور ڈیویلپرز کو راغب کیا جائے۔سیکریٹری منصوبہ بندی نے کہا آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ٹیکس مراعات دینا ممکن نہیں، ہمیں اس چیز کا ذکر بھی نہیں کرنا چاہئے۔ وزیر مملکت منصوبہ بندی چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا کہ گوادر منصوبے پر مکمل عمل ہوتا تو یہ گیم چینجر تھا، چین کے ساتھ ہمیں بہت اچھے تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے۔
2
حکومت پنجاب نے اداکارہ عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر مقرر کردیا۔ انہیں صوبہ بھر میں کلچر کی بحالی کا کام سونپا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے اداکارہ عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر مقرر کردیا۔ عفت عمر سینئر اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ ہیں۔رپورٹ کے مطابق عفت عمر کو الحمرا کلچرل کمپلیکس میں دفتر بھی بناکر دے دیا گیا ہے، انہیں صوبہ بھر میں کلچر کی بحالی کا کام سونپا گیا ہے۔
3
گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکلوں کےلیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار،حکومت پنجاب نے اسموگ کی روک تھام کیلئے آرڈیننس میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا، گاڑیوں کےبعد اب موٹر سائیکلوں کےلیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا۔صوبائی موٹرگاڑیاں ترمیم ایکٹ2025 کے نام سے پنجاب اسمبلی میں جمع کردیا گیا، ایکٹ کے تحت صوبائی موٹرگاڑیاں آرڈیننس1965میں ترامیم کی جائیں گی۔بل کے متن کے مطابق شق 38اے میں جہاں گاڑی ہے،اس کے ساتھ موٹرسائیکل کا لفظ شمار کیا جائے، موٹرسائیکل کیلئے فٹس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہواس لیے ترمیم ضرورت ہے۔
4
حکومت پنجاب تنخواہ دار ٹیکس چوروں پر شکنجہ کسنے کو تیار،پنجاب فنانس ترمیمی بل2025 منظوری کےلئے اسمبلی اجلاس میں آج پیش کیا جائے گا، بل کی منظوری قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اسمبلی نے دی تھی۔ حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروائی تھی۔ حتمی منظوری کے لئے بل گورنر پنجاب کوبھجوایاجائے گا۔
5
بھارتی بورڈ نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیابی سی سی آئی نے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست بھی جاری کر دی، بھارتی بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔اے پلس کیٹیگری میں روہت شرما، ویرات کوہلی، جسپریت بمرا اور رویندرا جڈیجہ شامل ہیں جبکہ اے کیٹگری میں محمد سراج، کے ایل راہول، شبمن گل، ہاردک پانڈیا، محمد شامی اور رشبھ پنت شامل ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے بی کیٹیگری میں 5 جبکہ سی کیٹیگری میں 19 کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ دھروور جوریل، سرفراز خان، ابھیشک شرما، نتیش ریڈی، ہرشت رانا، آکاش دیپ اور ورن چکرورتی کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا ہے جبکہ شریاس ائیر اور اشن کشن کو ایک بار پھر سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
6
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔اسلام آباد یونائٹڈ کے لیفٹ ہینڈر فاسٹ بولر رومان رئیس خان کی بہن انتقال کرگئیں، رومان رئیس کی بہن گزشتہ چند ماہ سے علیل تھیں۔رپورٹ کے مطابق بہن کے انتقال کے باعث رومان رئیس اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہمراہ سفر نہیں کرینگے۔