1
خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھرے پل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، حملہ کرنے والے خارجی دہشت گردوں کی تعداد 18 سے 19 تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ دہشتگرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے جن میں سے 3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشتگرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، پولیس کی کارروائی پر دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ شروع کر دی۔حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے حملہ ناکام بنا دیا جس کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کی تعریف کی۔
2
سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کی 9 مئی مقدمے سے بریت کیخلاف کیس کی سماعت میں جسٹس ہاشم کاکڑ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر ناانصافی ہو تو اس پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں۔جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 9 مئی کے مقدمات میں صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔حکومتی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید کے ریمانڈ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی، ریمانڈ کیخلاف درخواست میں لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ ان کیسز میں تو عدالت سے ہدایات جاری ہو چکی ہیں کہ 4 ماہ میں فیصلہ کیا جائے، اب آپ یہ مقدمہ کیوں چلانا چاہتے ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہائی کورٹ نے اپنے اختیارات سے بڑھ کر فیصلہ دیا اور ملزمہ کو بری کیا۔
3
وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی،دورہ واشنگٹن کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے ملاقات کی۔عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی ملاقات میں وزیر خزانہ نے سٹاف سطح کے معاہدے پر اظہار تشکر کیا۔محمد اورنگزیب نے پائیدار معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور معدنیات کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیکس، توانائی، نجکاری اور سرکاری اداروں میں کی جانے والی اصلاحات جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی، اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔اس کے علاوہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بانگا سے بھی ملاقات کی، ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نائب صدر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ہیلا شیخ روحو سے ملاقات کر کے نجی شعبے کی اصلاحات اور توانائی منتقلی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
4
جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت اپیل: مہلت مانگنے پر عدالت پراسیکیوٹر پر برہم،سپریم کورٹ میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بنچ کا حصہ ہیں۔دوران سماعت پنجاب حکومت نے شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر شواہد پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے التوا مانگنے پر پنجاب حکومت کے سپیشل پراسیکیوٹر کی سرزنش کر دی اور تنبیہ کی کہ التوا مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا، التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا۔سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ ملزمان کے اعترافی بیانات پیش کرنا چاہتے ہیں، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف کیا شواہد ہیں؟شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ جن اعترافی بیانات کا حوالہ دے رہے ہیں وہ فائل کا حصہ ہیں۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ شیخ رشید بزرگ آدمی ہے، کہاں بھاگ کر جائیں گے، شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ حکومت مہلت خود مانگتی ہے، الزام عدالتوں اور ملزمان پر لگاتی ہے۔سابق وفاقی وزیر کے وکیل سردار رازق نے سماعت اسی ہفتے مقرر کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔
5
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ بھی پانی چوری کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں۔ سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے، یہ بات وزیرِاعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے، شہباز شریف اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے۔ بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے جو بات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہو جاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں، بیانات ایک دائرے میں ہونے چاہئیں، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی بات کرنے کو تیار ہے، وزیراعظم طریقہ کار واضح کریں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
6
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے پالیسی طلب کر لی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے حکم جاری کیا۔حکم نامے کے مطابق اپیلیوں پر جلد سماعت کی درخواست دائر ہوئی، کیس فکس کرنے کی پالیسی سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل رپورٹ جمع کرائے۔
7
اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے گرنے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ تھانہ بولا خان میں پیش آیا، جہاں مسافر وین بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہاڑی سے نیچے جا گری جس میں بھیل برادری کی خواتین بچوں سمیت دیگر افراد سوار تھے۔ذرائع نے مزید کہا کہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد دم توڑ گئے جبکہ 30 زخمی ہوئے، بدقسمت وین کے مسافر گندم کی کٹائی کے بعد لاپاری سے بدین واپس جا رہے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے مسافروں کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
8
اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے گرنے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ تھانہ بولا خان میں پیش آیا، جہاں مسافر وین بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہاڑی سے نیچے جا گری جس میں بھیل برادری کی خواتین بچوں سمیت دیگر افراد سوار تھے۔ذرائع نے مزید کہا کہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد دم توڑ گئے جبکہ 30 زخمی ہوئے، بدقسمت وین کے مسافر گندم کی کٹائی کے بعد لاپاری سے بدین واپس جا رہے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے مسافروں کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
9
مدعی کی تصویر کے بغیر پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں کیس دائر کرنے پر پابندی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں جعلی اور غیر ضروری مقدمات کی روک تھام کیلئے تاریخی منصوبے کا آغاز کر دیا، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی منظوری کے بعد پنجاب بھر کے سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں کیسز دائر کرنے سے متعلقہ نئے ایس او پیز طے کر دئیے۔ایس او پیز کے مطابق پورے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں اب کیسز دائر کرنے کیلئے مدعی یا درخواست گزار کو خود عدالت چل کر آنا ہو گا، پھر سپیشل کاؤنٹر پر مدعی یا درخواست گزار کی بائیو میٹرک تصدیق ہو گی اور ویب کیمرے سے مدعی یا درخواست گزار کی تصویر لی جا سکے گی اور پھر اس تصویر کو درخواست گزار کے کیس کے پہلے صفحے پر پرنٹ کیا جائے گا جس کے بعد کوئی بھی سائل کیس دائر کر سکے گا۔اس سے قبل کیس دائر کرنے کیلئے صرف سائل کے شناختی کارڈ کی کاپی استعمال ہوتی تھی اور کیس دائر ہو جاتا تھا، اس سے بوگس کیسز کی تعداد میں بے شمار اضافہ ہوا جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے ایکشن لیا اور پورے پنجاب میں مدعی یا درخواست گزار کے نہ آنے اور بائیو میٹرک نہ کروانے والے سائلین کے کیسز کی ڈائری پر پابندی لگا دی۔
10
کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کچل دیا، مشتعل افراد نے آئل ٹینکر جلا دیاواقعہ کورنگی صنعتی ایریا گودام چورنگی کے قریب پیش آیا، واقعے میں زخمی ہونے والے شہری 30 سالہ ریاض کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا۔ٹینکر میں آتشزدگی کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور فائر برگیڈ کو بھی طلب کیا گیا جس پر فائر برگیڈ کی ایک گاڑی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ ٹینکر ڈرائیور نے پولیس کو جھوٹا بیان دیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، تاہم پولیس نے مزید تفتیش کی تو ٹینکر ڈرائیور نے اپنا بیان تبدیل کرلیا۔
11
خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔آنے والے بجٹ کے لیے محکمہ خزانہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، ملازمین و افسروں کو ہفتے اور اتوار کے دن بھی ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمے کے ملازمین کے لئے دفتری اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے، اہلکاروں کا ڈیوٹی ٹائم بھی صبح 9 سے 5 بجے کر دیا گیا۔ضرورت پڑنے پر رات 9 بجے تک ملازمین کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سلسلہ میں اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
12
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو اسلام آباد کے نجی ہاسٹل میں قتل کر دیا گیا۔تھانہ رمنا پولیس نے۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی، ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا اور گولی مار کر طالبہ کو قتل کردیا۔رمنا کے بھائی نے ایف آئی آر میں مزید بتایا کہ بہن کمرے سے باہر آئی تو نامعلوم ملزم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا، ملزم نے سب کو خاموش رہنے کا کہا اور بہن کو گولی مار دی۔گولیاں لگنے سے 22 سالہ طالبہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی،
13
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت بھیجے جانے والے خشک میوہ جات پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں افیون برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق خشک میوہ جات (کشمش) کی آڑ میں مہارت سے چھپائی گئی 2600 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔اے این ایف کے پورٹ کنٹرول یونٹ نے پروفائلنگ اور خفیہ اطلاع پر افغان ریڈ اور بلیک ریزن کے کنسائمنٹ کو بدالدین یارڈ کراچی میں روک لیا، یہ سامان کابل سے قندھار میں افغان کسٹمز حکام نے کلیئر کیا اور پھر چمن بارڈر کے ذریعے پاکستان سے کینیڈا بھیجا جانا تھا۔اے این ایف ٹیم نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت اور انتہائی مہارت سے ان تمام کارٹن کی تلاشی لی، یہ شپمنٹ سلطان محمد سلطانی ولد نور محمد، سکنہ قندھار، افغانستان کی جانب سے محمد کمپنی امپورٹ ایکسپورٹ، کینیڈا کیلئے بک کرائی گئی تھی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق سامان کا اصل مالک قندھار کا رہنے والا افغان شہری ہے، جس کی شناخت افغان حکومت کے ساتھ وزارت خارجہ کے ذریعے واضح کر دی گئی ہے تاکہ مجرم کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔
14
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان پانی کے مسئلے پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن سے دوبارہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، واٹر کارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں کیا جاسکتا۔