1
بجٹ تیاری، محکمہ خزانہ کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا عندیہ،اعلامیہ کے مطابق بجٹ تیاری وقت ضرورت پڑنے پر ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھلے رہیں گے، افسران اور ملازمین پیر سے جمعہ تک تین مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔پیر سے جمعہ تک محکمہ خزانہ کے ملازمین کےلیے نارمل شفٹ صبح 9 بجے سے شام پانچ بجےتک ہوگا، فرسٹ شفٹ ملازمین کی اضافی ڈیوٹی شام پانچ بجے سے 7 بجے تک ڈیوٹی ہوگی۔سیکنڈ شفٹ ملازمین کی اضافی ڈیوٹی رات 7 بجے سے رات 9 بجے تک ہوگی، ضرورت پڑنے پر ہفتہ اور اتوار کوصبح 9بجے سے شام 5بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔
2
ادائیگی کے باوجود 67 ہزار پاکستانیوں کے حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ،حج آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان اس حوالے سے سارا ملبہ سعودی آن لائن پیمنٹ سسٹم پر ڈال رہی ہے تو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے ہوپ کو مناسب وقت دیا گیا تھا تاخیر کی ذمہ دار وہ خود ہے۔متاثرہ عازمین کیلئے اب دعائیں ہی آخری آسرا ہیں، سعودی عرب نے رقوم کی ادائیگی کیلئے ڈیڈ لائن دے رکھی تھی، ہوپ کی رقوم بروقت نہ پہنچیں،نجی اسکیم کےتحت 23 ہزارعازمین جا سکیں گے۔حکومت تو تمام عازمین کو حج پر بھیجنے کیلئے کوشاں ہے، سعودی عرب نے اجازت دے دی تو ویزہ مدت میں توسیع بھی مل جائے گی۔
3
امریکا سے معدنیات کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ،وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اسپرنگ میٹنگز کے افتتاحی دن اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں اصلاحات کے تسلسل کاعزم کا اعادہ کیا۔ انہیں وزیرِاعظم شہبازشریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔ محمد اورنگزیب امریکی محکمہ خزانہ کے نائب وزیر اور ورلڈ بینک حکام سے بھی ملے۔ یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے ظہرانے میں امریکی کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا واشنگٹن میں متعدد اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں سے آغاز ہوگیا۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کی سالانہ اسپرنگ میٹنگز 2025 کے پہلےدن آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالیناجارجیوا سےملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے اور آر ایس ایف کے آغاز پر شکریہ ادا کیا۔ ادارہ جاتی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنےکےحکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔ محمد اورنگزیب نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خزانہ رابرٹ کیپروتھ کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کےمعاشی اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا ۔ ٹیکس نظام ، سرکاری اداروں ، پنشن اور قرضوں کے انتظام سےمتعلق جاری اصلاحات کا بھی بتایا ۔ ورلڈ بینک گروپ کےصدر اجے بانگا سےملاقات میں آبادی میں اضافے اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو اہم قرار دیا ۔
4
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انسداد پولیو مہم کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے 21 اپریل سے 25 اپریل 2025 تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس دوران اسلحہ کی نمائش اور ساتھ رکھنے، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، اور گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان
5
کینالز منصوبہ ختم نہ کیا تو وفاقی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی دھمکی، آئیں بات کریں۔ بات چیت سے ہی مسئلے کا حل نکلے گا۔پہلے بھی نگراں دور میں ارسا سے سرٹیفکیٹ لیا گیا۔ نہیں چاہتے کہ پھر کوئی عبوری حکومت آکر فیصلہ کرے اور بعد میں ہم لڑتے رہیں۔ ن لیگ کو بھی یہ سوچنا چاہیے۔ مجھے یقین ہے وہ بھی ایسا نہیں چاہیں گے۔ہم پُر امید ہیں وزیراعظم مثبت فیصلہ کریں گے لیکن کوئی بات نہیں ہو رہی اسی لیے بلاول بھٹو نے جلسوں کی بات کی ہے۔
6
رولپنڈی میں ایسٹر کے دن7 سال کی بچی کے اغوا، مبینہ زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم ساتھیوں کی پولیس پر فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کی خصوصی ٹیم نے مرکزی ملزم جو بچی کا سگا ماموں اور عادی نشئی تھا، کو مندرہ کے علاقے سے گزشتہ شب گرفتار کیا۔ جسے پولیس گرفتاری کے بعد آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے مرید پھاٹک لے گئی، جہاں اس کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ملزم زخمی ہوا اور اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزم کی لاش ٹی ایچ کیو گوجر خان منتقل کر دی ہے جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
7
کراچی اور کوئٹہ میں نان، روٹی اور چپاتی روٹی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں 10روپے کمی کردی گئی، شہر میں 360گرام کی روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی۔ کوئٹہ زائد قیمت پرروٹی فروخت کرنےوالےعناصرکیخلاف کارروائی ہوگی


