1
انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کا معاملے کے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس نےکئی بار شامل تفتیش ہونے کےلیے طلب کیا لیکن علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہورہے، ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے پر علی امین، حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
2
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 9 مئی کیسز کی سماعت کے دوران جسٹس اشتیاق ابراہیم نے دلچسپ ریمارکس دیے۔سپریم کورٹ میں 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں پنجاب حکومت کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ صنم جاوید کے ریمانڈ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی، درخواست میں لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاویدکوکیس سے بری کردیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا میرا اس حوالے سےفیصلہ موجود ہے کہ ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں، اگرہائیکورٹ کو کوئی خط بھی ملےکہ ناانصافی ہورہی ہے تو اختیارات استعمال کیےجاسکتےہیں، اگر نا انصافی ہو تو اس پر آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا میرا اس حوالے سےفیصلہ موجود ہے کہ ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں، اگرہائیکورٹ کو کوئی خط بھی ملےکہ ناانصافی ہورہی ہے تو اختیارات استعمال کیےجاسکتےہیں، اگر نا انصافی ہو تو اس پر آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا شریکِ ملزم کے اعترافی بیان کی قانونی حیثیت کیا ہوتی ہے، آپ کو بھی معلوم ہے، اس کیس میں جو کچھ ہے بس ہم کچھ نہ ہی بولیں تو ٹھیک ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
3
لاہور میں صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے پولیس لاہور میں سندس کے علاقے میں حاجی نوازکی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق امیدوارصوبائی اسمبلی حاجی نوازسمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کاکہنا ہےکہ زخمیوں میں حاجی نواز، ان کی اہلیہ، بیٹا، بھائی اور 2 گن مین شامل ہیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔
4
اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھا دیے، 24 گھنٹوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید،ادھر اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس میں 5 سے 7 سال جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کردیں جب کہ منصوبے میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار نے بیان حلفی میں نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
5
وزیراعلیٰ کے پی کا اسحاق ڈار سے دورہ افغانستان پر صوبائی حکومت کو شامل نہ کرنے کا شکوہ,علی امین گنڈا پور نے رجہ اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات خوش آئند ہیں تاہم اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں۔پاک افغان مذاکرات میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرخیبرپختونخوا کو چھوڑ دیا گیا، ہم نے مذاکرات کے لیے ٹی آو آرز بھی بھیجے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، مذاکرات اور معاہدوں کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اگر ہمارے جرگے کو مان لیا جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔
6
پی ٹی آئی کے پی : سرکاری عہدہ رکھنے والوں اور غیر فعال کارکنان کو پارٹی میں شامل نہ کرنیکی ہدایات،اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف کی تنظیمیں بنانے کے لیے پینل تشکیل دیے جائیں ، پارٹی کے ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز ضلعی سطح پر پینل تیار کریں گے، تنظیموں میں نااہل ،غیرفعال اور متنازع رہنما شامل نہیں ہوں گے۔ ریجن کے عہدیداروں کی تقرری 29 اپریل ، ضلعی عہدیداروں کی 9 مئی جب کہ تحصیل عہدیداروں کی تقرری 23 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی تنظیموں کی حتمی منظوری کا اختیار صرف پارٹی کے صوبائی صدرکو حاصل ہوگا ۔


