اسلام آباد(محمداکرم عابد)پاکستان کے حج کوٹہ 67ہزارکی بحالی کے لئے پیش رفت سامنے آئی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے چیئرمین سینیٹرمولانا عطا الرحمان کی قیادت میں وفد24اپریل کو وزیراعظم سے ملے گا اور پیشرفت کا اعلان کردیا جائے گا۔
حج کمپنیوں کے نمائندے شامل ہونگے۔اس نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے حج کوٹہ 67ہزارکی بحالی کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر عون عباس بپی،سینیٹرراجہ ناصر عباس سینیٹررانامحمودالحسن دیگر موجودتھے۔تمام نے انتہائی سنجیدگی سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا،کوٹے سمیت بعض معاملات کی تحقیقات کی وزارت کو ہدایت کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کوٹے کے معاملے پر بنگلہ دیش اور بھارت کی درخواست کو سعودی عرب کی جانب سے شنوائی کی گئی کمیٹی پاکستان کے حوالے سے ا س معاملے میں پیش رفت کے لئے کام کررہی ہے۔ سعودی قیادت سے بات کی جائے گی۔ وزیراعظم شہبازشریف سے 24اپریل کو کمیٹی کا وفدملاقات کرے گا اور تفصیلات کا اعلان کردیا جائے گا ۔ حج کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔
ایک سوال کے جواب میں سینیٹرمولانا عطا الرحمان نے کہا کہ حج کوٹے کے معاملے پرحکومت اورحج آرگنائزرزایسوسی ایشن پاکستان دونوں پر زمہ داری عائد ہوتی ہے،حج کمپنیوں نے بھی بروقت ادائیگیاں نہیں کیں۔


