1
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ امریکا سے ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بات چیت جاری ہے، امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو جائزہ لینے کو تیار ہیں۔ پاکستان امریکا سے مزیدکپاس اور سویابین خریدنے کا خواہش مند ہے،کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے ، امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں ، جلد ایک سرکاری وفد امریکا جائےگا۔
2
وزیراعلیٰ سندھ کا کسی قیمت پر نہروں کا منصوبہ نہ بننے دینے کا اعلان، وہ ہر گارنٹی دینے پر تیار ہیں کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے نہروں کا منصوبہ بننے نہیں دے گی۔وزیراعظم کو بھی نہروں کے نتائج کی سنگینی کا اندازہ ہے، امید ہے وزیراعظم انصاف سے کام لیں گے۔ جولائی 2024 سے نہر منصوبے پر کام اور نومبر سے ایکنک میں منظوری رکی ہوئی ہے، اس بات پر ناخوش ہیں کہ اب تک اس منصوبے کو ختم کیوں نہیں کیا گیا۔
3
نہروں کا معاملہ: کے پی حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی۔محکمہ آبپاشی کے پی نے سفارشات منظوری کے لیے وزیراعلیٰ کے پی کوبھیج دیں جن میں وزیراعلیٰ سے صوبائی اسمبلی سے قرارداد پاس کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی قرارداد سے چشمہ رائٹ بینک کینال کا منصوبہ حذف کرنےکا مطالبہ کیاجائے، سندھ اسمبلی سے پاس ہونے والی قرارداد کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایا جائے، حکومت اگر کوئی اور کارروائی کرنا چاہتی ہے تو احکامات جاری کرے۔چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ کے پی کا حق ہے اور منصوبےکو ہر صورت یقینی بنایا جائےگا۔ مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف
4
نئی تاریخ رقم، سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 63 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔ دنیا بھر میں معاشی بے یقینی اور سیاسی کشیدگی کے باعث سونے کی قیمت میں ایک بار پھر زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پہلی بار 3500 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی، جس کے بعد کچھ کمی ضرور آئی، مگر قیمتیں اب بھی تاریخی سطح پر برقرار ہیں۔
5
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم چھٹی مرتبہ آئی سی سی ورلڈکپ کھیلےگی۔آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں میزبان پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش، تھائی لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔سنگل لیگ کی بنیاد پر منعقدہ ٹورنامنٹ 9 سے 19 اپریل 2025 تک لاہور میں ہوا۔فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے اپنے تمام میچ جیتے، جب کہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے 3,3 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔البتہ بہتر "رن اوسط” کی بنیاد پر بنگلا دیش کی ٹیم نے دوسری مرتبہ ورلڈکپ کھیلنےکا اعزاز حاصل کرلیا۔