1
خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد مسترد،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے زیر صدارت سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان، عرفان صدیقی و دیگر شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے خیبرپختو نخوا کی 12 نشستوں بارے قرارداد پر بحث کی، خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد ہو گئی، پی ٹی آئی کی جانب سے قرارداد اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے پیش کی تھی۔ایم ڈبلیو ایم کے علاوہ تمام اراکین نے قرارداد کی مخالفت کی، عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آئی ف، بی اے پی سمیت تمام جماعتوں نے مخالفت کی، ایڈوائزی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا کمیٹی اراکین کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانا کمیشن کا کام ہے اس میں مداخلت نہیں کرسکتے، جس پر شبلی فراز نے کہا کہ ہاؤس آف فیڈریشن سے ایک صوبے کی نمائندگی ختم کی جا رہی ہے۔
2
میاں محمد نواز شریف ہارلے کلینک سے چیک اَپ کروانے کے بعد ایون فیلڈ ہاؤس واپس پہنچ گئے۔اگلے ایک سے دو دنوں میں رپورٹس متوقع ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ آمد پر حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ تھے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے کے بعد قائد مسلم لیگ ن کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
3
سندھ بار کونسل کا کینالز منصوبے کیخلاف25 اپریل کے بعد ریلوے کا پہیہ جام کرنے کا اعلان، متنازعہ کینالز کا منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔ 25 اپریل کے بعد قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریکس پر بھی دھرنے دیئے جائیں گے،عوام سے اپیل کی جاتی ہے، 25 اپریل کے بعد ٹرینوں میں سفر کرنے سے گریز کریں نہیں تو انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔چیئرمین سندھ بار کونسل شفقت رحیم راجپوت کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو
4
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ منصوبے کیلئے صدر، وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بلڈنگ دیکھ کر خوشی ہوئی،شہر کی بیوٹی فکیشن کررہے ہیں۔ کوئٹہ کو بہت خوبصورت بنانے جارہے ہیں، وال چاکنگ اب کوئٹہ کی دیواروں پر ختم ہوگی، یہاں کے لئے مختلف پروجیکٹ لارہے ہیں، مانگی ڈیم کو بھی جلد مکمل کریں گے، کوئٹہ ہم سب کا شہر ہے، اسے دوبارہ خوبصورت شہربنائیں گے۔ کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ بھی حل کرلیں گے، شہر کے لیے مزید منصوبے لا رہے ہیں، پاکستان کا جھنڈا جلانےوالےپرامن لوگ نہیں ہے، بجٹ کی تیاری شروع کردی گئی ہے، اب وقت آگیا بلوچستان کو بہتر کیا جائے۔کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے مکمل ہونے اورمنصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب
5
انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہاوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی بات چیت ہوئی۔سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کو سراہا۔مریم نواز کا دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے، صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔
6
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان منیبہ علی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی جیت کا ردھم برقرار رکھیں گے۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شمولیت نہ صرف ہمارے بلکہ پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔ اس اعزاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، ورلڈ کپ میں بھی اسی پرفارمنس سے پاکستان کی جیت کو برقرار رکھنے کی پوری کوششیں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو
7
پی سی بی نے کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر جمال پر پشاور زلمی کیخلاف میچ میں پیش آئے واقعے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔کراچی کنگز نے گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی،اس میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آل راؤنڈر عامر جمال پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔