پہلگام (ای پی آئی )مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ روز مسلح افراد کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں پر پاکستان کےدفترِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جاری بیان میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی گئی ہرزہ سرائی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش رکھتا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بائیسارن میڈوز میں اچانک مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے، جن میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا اور جائے وقوعہ پر پانچ منٹ تک گولیاں چلتی رہیں۔

پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اس واقعے پر تشیوش کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب سے بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے روایتی پروپیگنڈہ کرتے ہوئے فوری طور پر پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ شروع کر دی گئی ۔

بعض چینلز نے دعویٰ کیا کہ حملے میں مذہبی رنگ دیا گیا اور غیر ہندو سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ کشمیر کے مزاحمتی فرنٹ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔