1
ملک میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بہتری کے لیے بڑے اقدامات،حکومت نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025کا ابتدائی مسودہ بھی منظور کرلیا۔جائیداد خریدنے بیچنے والے فائلرز اور نان فائلرز دونوں کیلئے خوشخبری آگئی، جولائی2024 میں متعارف کروائی گئی 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ابتدائی طور پر فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 5 فیصد ڈیوٹی لاگو کی گئی تھی مگر اب دونوں کیٹیگریز سے اسے مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔ پراپرٹی کی قیمتوں میں استحکام،سرمایہ کاری میں اضافہ اور تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی متوقع ہے۔
2
پاکستان نے سعودی عرب میں حاجیوں کے معاونین کی تعداد نصف کردی۔سعودی عرب میں عازمین حج کی مدد کیلئے معاونین کی تعداد 50 فیصد کم کردی گئی۔وزرات مذہبی امور نے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کیلئے 840 معاونین کو منتخب کیا تھا۔ حکام کے مطابق معاونین کا انتخاب این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے کیا گیا تھا۔67 ہزار پاکستانیوں کے حج سے محروم رہنے پر اب 440 معاونین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، وزارت مذہبی امور ٹیسٹ میں پاس پہلے 440 معاونین کی خدمات حاصل کرے گا
3
کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کردی گئی، 360 گرام کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صارف خوش ہیں جبکہ تنور مالکان نے قیمتوں کو مسترد کردیا۔کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کا اہم اقدام آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچادیا، روٹی کی قیمت میں 10 روپے کمی کردی، 360 گرام کی روٹی اب 40 کی بجائے 30 روپے میں فروخت ہوگی۔صارفین نے روٹی کی قیمت میں کمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
4
پنجاب حکومت کا گندم کے کسانوں کو غیرمعمولی سہولیات دینے کا فیصلہ،محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ نے گندم کی قیمت اوپن رکھنے اور الیکٹرانک ویئر ہاؤس رسید سسٹم کا متبادل نظام نافذ کرنے کیلئے سمری ایوان وزیراعلیٰ کو بھجوا دی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گندم کی قیمت کو ڈی ریگولرائز کرنے کی تیاری جاری ہے، محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی گائیڈ لائنز کے مطابق امدادی قیمت کو ڈی ریگولیٹ رکھا جائے، مارکیٹ اصولوں کے مطابق گندم کی قیمت اوپن رکھی جائے، الیکٹرانک وہئر ہاؤس رسید سسٹم کولیٹرل مینجمنٹ کمپنیز ریگولیشن کے تحت چلایا جائے۔دستاویز کے مطابق نئے سسٹم سے فلور ملز کو لائیسنسڈ ویئر ہاؤس چلانے کی اجازت ہوگی، کاشتکار اسٹور شدہ گندم، فلور ملز، حکومت یا مرکنٹائل ایکسچینج کو فروخت کرسکے گا، پہلے 4 ماہ گندم ذخیرہ کرنے پر رینٹ پرائس مارک اپ کی قیمت پنجاب حکومت ادا کریگی۔
5
محکمہ داخلہ بلوچستان نے 4 اضلاع میں لیویز اہلکاروں اور ان کے اثاثوں کے ایک ہفتے کے اندر پولیس میں ضم کرنے کا حکم دیدیا۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری حکم نامے کے مطابق کوئٹہ، گوادر، لسبیلہ اور حب کے لیویز فورس کے تمام اہلکار اور اثاثے ضلعی پولیس کے حوالے کئے جائیں۔رپورٹ کے مطابق ضلعی پولیس کے حوالے کئے جانے والوں میں وفاقی صوبائی لیویز اہلکار اور اثاثے شامل ہوں گے، ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا جائے۔
6
سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنادی گئی۔آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کرلیا جس میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔ مائیکل سلیٹر پر 2023 کے آخر میں خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی الزامات لگے تھے۔سلیٹر کو پولیس کی تحویل میں ریمانڈ پر لینے اور 5 دسمبر 2023 اور 12 اپریل 2024 کے درمیان کوئینز لینڈ ریاست کے سنشائن کوسٹ پر گھریلو تشدد کے متعدد جرائم کا الزام عائد کرنے کے بعد صرف ایک سال قبل عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔