کشمور(ای پی آئی ) سندھ کے علاقے کے کشمور کے علاقہ کچے کے ڈاکوؤں نے 6 روز قبل دکان سے گھر جاتے ہوئے ڈرکھن بنگلو کے قریب انڈس ہائی وے سے اغوا کئے گئے نوجوانوں کو قرآن پاک کے صدقے رہا کر دیا ،ورثاء کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔

ذرائع کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے تین جوانوں کو 6 روز قبل اغواء کیا جے بعد تینوں مغویوں کے ورثا قرآن پاک لے کر کچے کے علاقے پہنچ گئے اور ڈاکوؤں کو پاک کلام کا واسطہ دیتے رہے ڈاکوؤں کی جانب سے ٹانوری برادری کے تینوں نوجوانوں کو قرآن پاک کے رہا کر دیا گیا ۔

رہا ہونے والوں میں سکندر علی ٹانوری، آصف علی ٹانوری، غفار علی ٹانوری شامل ہیں۔کچےکے ڈاکوؤں نے تین مغوی نوجوانوں کو رہا کرنے کے بعد مغوی کے لواحقین کے ساتھ مل کر ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی*۔