1
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں منگل کو جرمن کمپنی ایم 2 پی کنسلٹنگ کے مقامی و غیر ملکی ماہرین نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تنصیب کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔جرمن کمپنی ایم2پی کے نمائندگان کا پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی کراچی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، کمپنی نمائندگان کی ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس اور ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ اور ڈائریکٹرز سے ملاقات کی۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی ڈائیریکٹر جنرل ائیرپورٹس صادق الرحمٰن نے کی۔ایم2پی کمپنی کے مینیجنگ پارٹنر کرسٹوفر موسٹرٹ اور ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز کاشف شاہ جیلانی نے ای گیٹس کی تنصیب کےلیے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدہ میں ای گیٹس کی فیزیبلٹی، منصوبہ بندی، ڈیزائن و تنصیب شامل ہیں۔اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر ای گیٹس حوالے سے سروے پہلے ہی مکمل کرلیا گیا، کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹس حوالے سے سروے آج سے شروع ہوگا۔
2
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا گیا۔پنجاب اسمبلی نے جینیٹک امراض کی روک تھام کیلئے تھیلیسیمیا پریوینشن ایکٹ 2025ء پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں داخلے کے وقت طلباء کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔متن میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ایڈوائزری کونسل تشکیل دی جائیگی، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور مینجمنٹ مستقبل میں اس کے طبی و معاشی بوجھ کو کم کرنا بھی ہےایکٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹس بورڈز کو داخلہ فارم کیساتھ جمع کروانا ضروری ہوگا،متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نادرا کیساتھ مریضوں کے خصوصی رجسٹریشن اور مالی امداد کا بندوبست بھی جلد متوقع ہے، حکومت غریب خاندانوں کیلئے مفت ٹیسٹنگ کا بندوبست کریگی، بل حتمی منظوری کیلئے گورنر پنجاب کو پیش کیا جائے گا۔متن کے مطابق ان خفیہ معلومات کو غیرمجاز اشخاص سے شیئر کرنے پر سزائیں ہوںگی، لیبارٹریز 10 دن کے اندر ٹیسٹ رپورٹس پی آئی ٹی بی کو بھیجیں گی، جعلی رپورٹس تیار کرنیوالے نجی لیبارٹریز کے ملازمین پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کیا جائیگا۔
3
خیبرپختونخوا میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی، رواں سال کیسز کی تعداد دو ہوگئی۔خیبرپختونخوا کے علاقے تورغر میں 11 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے کیس کی تصدیق کردی۔خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد دو ہوگئی، پہلا پولیو کیس جنوری میں ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہوا تھا۔
4
مستونگ میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، دو لیویز اہلکار شہید،لیویز ذرائع کے مطابق حملے میں ایک اہلکار نیک محمد موقع پر شہید ہوگئے جبکہ مقصود احمد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ دونوں اہلکار پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور تھے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ حملے کے بعد ضلع میں پولیو مہم معطل ہوگئی۔ اے ڈی سی منان ترین کا کہنا ہے کہ پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔
5
مودی راج میں مسلمانوں کا احتجاج بھی جرم تصور کیا جانے لگا ہے، یو پی پولیس کی جانب سے متنازع وقف بل پر 50 سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔بھارت میں متنازع وقف بل پر سوال اٹھانے والوں کو چُپ کروانے کی ناکام کوششیں جاری ہیں، بھارت کی ریاست اترپردیش میں مسجد کے باہر پرامن احتجاج کرنے والوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔یو پی پولیس نے متنازع وقف بل پر 50 سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاجی ویڈیو وائرل ہونے پر یو پی پولیس نے مظاہرین پر بدترین تشدد بھی کیا۔