1
بے نامی اتھارٹی گزشتہ 11 ماہ سے غیر فعال ہونے کا انکشاف, ایف بی آر کے 3 ممبران کی تعیناتی کے لیے کئی بار سمریاں ارسال کی گئیں جو اعتراضات کے بعد واپس آئیں اور پھر دوبارہ بھجوائی گئیں لیکن فائل پھر دبادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اصولی طور پر ان تعیناتیوں کی منظوری دے دی تھی لیکن وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ معاملہ 11 ماہ میں ایک بار بھی ایجنڈے پر نہیں آ سکا۔خبر کے مطابق ایڈجیوڈیکیٹنگ اتھارٹی غیرفعال ہونے کے باعث ایف بی آر کسی بھی ریفرنس کو منطقی انجام تک نہیں پہنچا سکا۔
2
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کلی تیری میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید ہوگئے، شہید لیویز اہلکار انسدادپولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور تھے۔
3
امریکی رکن کانگریس کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ، جیک برگمین نے کہا کہ پاکستان کے دورے اور وہاں رہنماؤں سے رابطے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسی مشترکہ اقدار پر قائم ہے، آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر جیک برگمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیوں نہیں کیا۔
4
سفاک خاتون نے شوہر کے بھتیجے کی محبت میں گرفتار ہوکر اس کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کروا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے نوجوان کی محبت میں سعودی عرب سے چھٹیوں پر آنے والے شوہر کو تشدد کے بعد قتل کروا دیا۔38 سالہ مقتول نوشاد 20 اپریل کو چھٹیوں پر سعودی عرب سے آیا تھا، نوشاد کی اہلیہ اور بھتیجے کا تعلق تھااور جب نوشاد سعودی عرب سے لوٹا تو دونوں نے مل کر اسے مارنے کا پلان بنایا، نوشاد کی اہلیہ نے بھتیجے کے ساتھ مل کر سوتے میں نوشاد کو کلہاڑے سے مار کر قتل کردیا اور لاش دو ٹکڑے کرکے دو جگہ پھینک دی
5
محکمہ موسمیات نے آج سے شہر میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی ہوسکتی ہے جس کے سبب آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔