نوشہروفیروز(ای پی آئی ) کینالز منصوبے کے خلاف سندھ کی مختلف شاہرائیں بند ،ٹرک ڈرائیورز پریشانی میں مبتلا ،شدید احتجاج دھرنا دیا ،اعلیٰ حکام سے مظاہرین کے مطالبات ماننے ،شاہرائیں کھلوانے کا مطالبہ ۔
ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر 5 روز سےکھڑے ڈرائیورز نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر شدید نعرے بازی کی ڈرائیورز کا کہناہے کہ ببرلو مظاہرین کے مطالبات مان لیں یا کوئی حل نکالیں خدارا روڈ کھول دیں۔
مظاہرین ڈرائیورز نے کہاکہ ڈرائیورز کا کیا قصور ہے جو پانچ دن سے سخت پریشان حال ہیں انہوں نے کہاکہ گاڑیوں میں موجود سامان خراب ہورہا ہے۔ گاڑیوں میں سوار قربانی کے مال مویش بھوک اور پیاس سے مرجائیں گے۔ اور گاڑیوں کے ٹائر ناکارہ۔ہوتے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ خدارا شاہراہ کو اوپن کرؤائیں تاکہ ہم بھی اپنے۔بچوں کے پاس پہنچ سکیں۔