گڑھی یاسین(ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ تھانہ گڑھی یاسین کی حدود میں مہر اور مارفانی برادری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ گولیاں لگنے سے 3 افراد جاں بحق 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں،

لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے گڑھی یاسین اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ زخمی افراد بھی تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال منتقل پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا ہے،

لاشوں کی شناخت صدام مہر حاشم مارفانی منار مارفانی کے نام سے ہوئی ہے پوليس نے کاروائی کا آغاز شروع کر دیا ہے