نوابشاہ(ای پی آئی ) متنازعہ کینالز معاملے پر ببرلو بائی پاس پر وکلاء کی جانب سے دھرنا سات روز سے جاری، کراچی سے پنجاب اور پنجاب سے کراچی جانے والی قومی شاہراہ مکمل طور پر بند ہونے کے باعث پنجاب کو پیڑول اور ڈیزل کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والے سینکڑوں پیٹرول اور ڈیزل کے آئل ٹینکر نواب شاہ قاضی احمد قومی شاہراہ پر مختلف علاقوں میں سات روز سے کھڑے ہیں ان آئل ٹینکروں میں پیٹرول اور ڈیزل کا ٹمپریچر گریوٹی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث آئل ٹینکر پھٹنے اور آگ لگنے کا خطرہ ہے
جبکہ سات روز سے پنجاب کو سپلائی بند ہونے سے پنجاب میں پیٹرول پمپوں پر ڈیزل اور پیٹرول کی قلت پیدا ہو سکتی ہے
سات روز سے کھڑے آئل ٹینکرز ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا ہے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ سات روز گذر چکے ہیں اب ہمارے پاس کھانے کے لیے پیسے بھی نہیں ہیں حکومت وکلاء سے مذاکرات کر کے دھرنا ختم کروائے تاکہ ہم اپنی منزل کی طرف روانہ ہو سکیں