1
مقبوضہ کشمیر کے شہریوں نے بھی پہلگام واقعہ کو مودی سرکار کی چال قرار دیدیا۔سات لاکھ بھارتی فوج حملے کے وقت کہاں تھی؟ مقبوضہ کشمیر کے شہریوں نے پہلگام حملے پر سوال اٹھادیئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جھوٹا حملہ کشمیریوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ کشمیریوں نے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا تو اب کیوں کریں گے؟ ۔ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں ۔عمر عبداللہ ان سے اسٹیٹ ہوڈ مانگ رہا تھا اس لئے یہ ڈرامہ کیا گیا ہے۔ یہاں پر سکھ بھی ہیں مسلمان بھی ، کس سکھ کو ہم نے مارا ہے؟ اتنے بھاری سیکیورٹی انتظامات اور سیکیورٹی کیمروں کی موجودگی میں یہ حملہ کیسے ہو گیا؟ یہ ہمارا کشمیر ختم کرنا چاہتے ہیں۔
2
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما سے ملاقات،جس میں خواتین کے امور، ڈیجیٹل رسائی بڑھانے اور اداروں کے درمیان ڈیٹا کے مؤثر تبادلے پر گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما سے ملاقات کی، ملاقات آئی ایم ایف ورلڈ بینک اجلاس کے دوران ہوئی۔وزیر خزانہ اورنگزیب نے نیدرلینڈز کی ملکہ کو پاکستانی خواتین کی مالی شمولیت میں پیشرفت سے آگاہ کیا، گفتگو میں بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے نیشنل فنانشل انکلوژن اسٹریٹجی کا خصوصی ذکر ہوا۔انہوں نے ڈیجیٹل رسائی بڑھانے اور اداروں کے درمیان ڈیٹا کے مؤثر تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔
3
حکومت نے پی آئی کے 51 سے 100 فیصد شیئر فروخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلیں، آخری تاریخ 3 جون 2025ء مقرر کی گئی ہے۔قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئیں، حکومت نے پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجکاری کے ذریعے پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا۔
4
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 16 نکاتی پلان پر اتفاق،اجلاس میں آگے بڑھنے کیلئے 16 نکاتی پلان پر اتفاق کرتے ہوئے اہم فیصلے کر لئےگئے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا کہ 5 مئی کو کراچی اور 8 مئی کو کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنسز بلائی جائیں گی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے 10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ عام کا اعلان کردیا۔اسد قیصر نے کہا کہ تحریک چل پڑی ہے دوسری جماعتوں کو اپنے ساتھ ملائیں گے۔ ہمارا اتحاد نئی نہروں کے معاملے سمیت تمام مسائل پر قوم کو لیڈ کرے گا۔سلمان اکرم راجا بولے موجودہ مصنوعی نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ پوری قوم سے ساتھ دینے کی اپیل کر دی۔
5
طورخم بارڈر سے افغان باشندوں کی واپسی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 2258 افراد واپس چلے گئے، جن میں 1571 غیر قانونی رہائش پذیر ہونے پر ملک بدر کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم اپریل سے اب تک افغانستان واپس جانیوالوں کی تعداد 46 ہزار 244 ہوگئی ہے، ستمبر 2023ء سے اب تک مجموعی طور دو مرحلوں میں وطن واپس جانے والے افغانوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 447 ہوگئی۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 2298 افراد کو سرحد پار کروایا، ان میں 727 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل جبکہ 1571 غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔
6
شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔رپورٹ کے مطابق ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان شاداب خان کا پی ایس ایل میں 100 واں شکار بنے، شاداب خان نے 88 اننگز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔
7
امریکا کی جانب سے چین سمیت کئی ممالک پر ٹیرف ک نفاذ کے بعد سے دنیا بھر کی معیشت غیر یقینی کی طرف بڑھ رہی ہے اور جب بھی عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹیاں بجتی ہیں تو سرمایہ کاروں کا اعتماد ایک بار پھر سونے کی طرف لوٹ آتا ہے۔جنوری 2025ء کے آغاز میں سونا 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے فی تولہ دستیاب تھا، تاہم صرف تین ماہ میں قیمت 85 ہزار روپے سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔


