پڈعیدن( ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ پڈعیدن کے قریب فیض گنج میں جٹ برادری کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم ،ماموں نے فائرنگ کر کے 2 بھانجوں کو قتل کر دیا ،

جاں بحق ہونے والے علی جٹ اوربلال جٹ دونوں بھائی تھے ۔واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر دونوں جاں بحق بھائیوں کو پوسٹمارٹم کے لئےرورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا،

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کر دیئے ہیں