اسلام آباد (ای پی آئی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پراپرٹی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ ،منظوری کے لئے سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، سمری کے مطابق فائلرز پر 3 لیٹ فائلرز پر 5، نان فائلرز پر 7ایف ای ڈی عائد کی گئی تھی، ایف ای ڈی سے رئیل اسٹیٹ لین دین میں نمایاں کمی آئی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پہلے ہی ایف ای ڈی ہٹانے کی منظوری دے چکے ہیں، عدالت میں ایف ای ڈی کے خلاف کیس زیر سماعت ہے۔ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کو پراپرٹی ٹرانزیکشن سے ایف ای ڈی کی وصولی کے درست اعداد و شمار نہیں ملے، پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبلز میں بجٹ کے بعد تبدیلی ہوگی۔