1
پہلگام واقعہ کے بعد بی سی سی آئی بھی بڑھکیں مارنے لگا، دو طرفہ سیریز پر فیصلہ سنادیاہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پہلگام میں حملے کے بعد بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے دو طرفہ کرکٹ میں ہندوستان کے ساتھ پاکستان کا سامنا کرنے پر اپنا فیصلہ سنایا۔نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے کہا ہم آئندہ مستقبل میں ہونے والی کسی دو طرفہ سیریز میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلیں گے۔ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اور اس واقعےکی مذمت کرتے ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی ہم کریں گے، حکومتی مؤقف کی وجہ سے ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتے اور ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاملات میں آگے نہیں کھیلیں گے۔
2
روس نے رات گئے یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کیف کو بڑے پیمانے پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 6 بچوں سمیت 63 افراد زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق روسی فوج نے حملے میں 11 بیلسٹک میزائل، 55 کروز میزائل فائر کیے اور 145 ڈرونز بھی بھیجے جب کہ 4 گلیڈ بم بھی حملے میں استعمال کیے گئے۔
3
پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اورگرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں آج بھی گرمی اپنا زور دکھائے گی جہاں بہاولپور ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہوسکتی ہے۔اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے جب کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں تقریباً 40 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔