1
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 27 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے یکطرفہ جارحانہ اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت، وفاقی وزراء اور دیگر سینئر افسران شریک ہیں، اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد کی داخلی و خارجی صورتحال پر غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ مشاورت کریں گے جبکہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر بھارتی اقدامات پر ردعمل دیا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کا موثر جواب دے گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔
2
بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیادریائے جہلم میں گزشتہ روز پانی کا بہاؤ 49 ہزار کیوسک تھا، دریائے جہلم میں آج پانی کا بہاؤ 44 ہزار کیو سک ہے، اسی طرح دریائے چناب میں گزشتہ روز پانی کا بہاؤ 29 ہزار کیوسک تھا، جبکہ دریائے چناب میں آج پانی کا بہاؤ 22 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔بھارت نے دریائے چناب پر بگلیہار ون اور ٹو پر دو پن بجلی منصوبے تعمیر کر رکھے ہیں، دریائے جہلم پر غیر قانونی کشن گنگا اور وولر بیراج بنا رکھے ہیں۔
3
نئی نہروں کا معاملہ: وزیراعظم سے بلاول بھٹو زرداری کی آج ملاقات متوقع،ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج شام وزیراعظم ہاؤس میں متوقع ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت اپنا موقف وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھے گی، آج کی ملاقات میں نئی نہروں کے معاملے پر اہم پیش رفت کا امکان ہے۔
4
خیبرپختونخوا کابینہ کی بھارتی رویے کی مذمت، منہ توڑ جواب دینے کا عزم،بھارتی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے، تاہم خبردار کرتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اگر بھارت نے اس واقعے کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ملکی سالمیت کیلئے ہم سب متحد ہیں، قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ہمیشہ سے خطے کے امن کیلئے خطرہ رہا ہے، واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ افسوس ناک ہے۔پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کابینہ کے اجلاس سے خطاب
5
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔اے ٹی سی نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی تاہم کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔
6
پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، ہماری حکومت صنفی امتیازسے بالاتر ہو کر خواتین کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے۔ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، اسلام آباد کی لڑکیوں کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اہم منصوبے شروع کر رہی ہے۔انٹرنیٹ اور سمارٹ فونز خواتین کو تعلیم اور ڈیجیٹل سکلز کے حصول میں مد ددے گی، ڈی جی سکلز پروگرام کے تحت 45 لاکھ افراد کو آن لائن فری لانسنگ ٹریننگ دی جاچکی ہے۔تقریب سے خطاب


